غزہ اور عالمی بے حسی ، قطعنامہ میں فوری جنگ بندی سے لاپرواہی

Sat, 12/23/2023 - 06:38

عالمی خبر رساں ایجینسی فارس کی خبر کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے غزہ کے سلسلے سے منعقدہ جلسہ میں غزہ  میں امداد رسانی میں تیزی لانے کے سلسلے سے قطعنامہ تیرہ ووٹوں کے ساتھ تصویب ہوا جبکہ امریکا اور روس نے اس سلسلے سے ممتنع ووٹنگ کی۔ (۱)

بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ قطعنامہ جنگ بندی کے فوری روکے جانے کے سلسلے سے کوئی بند نہیں رکھتا اور اس سلسلے سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے اگرچہ حق تو یہ تھا کہ اقوام متحدہ اپنی عالمی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے سیکورٹی کونسل میں جلد از جلد جنگ بندی کا قطعنامہ تصویب کرتا اور اسرائیل کو مزید بربریت سے روکا جاتا اسرائیل پر عالمی دباؤ بنایا جاتا لیکن ان تین مہینوں میں عالمی اداروں کا کردار مغربی مفادات اور اسرائیلی مفادات کے ارد گرد گھومتا نظر آرہا ہے جیسا کہ ان کا ہمیشہ کا یہ رویہ رہا ہے اور انسانوں کی حق تلفی ، کمزوروں کی حق تلفی ، مستضعفین پر ظلم و بربریت ، بشریت کو تباہی کی جانب لے جانا مغربی طاقتون کا ایک معمول بن گیا ہے اور مغربی طاقتیں یہ کام ہمیشہ سے بغیر کسی شرم و حیا کے تمام انسانی اقدار کو پامال کرتے ہوئے انجام دے رہی ہیں۔

چینی خبری چینل CJTN نے اس قطعنامہ کے تصویب ہونے کچھ قبل اپنی گزارش میں بیان کیا کہ امریکا نے روس کی اس پیشکش کو کہ فوری جنگ بندی کی بات بھی سیکورٹی کونسل کے اس قطعنامہ میں لائی جائے ، ویٹو کر دیا اور اسے قطعنامہ میں نہیں لانے دیا (۲) نیز غزہ کی امداد رسانی میں تیزی لانے کے قطعنامہ کو بھی ممتنع ووٹ دیا ہے ، یہ ہے امریکی ڈموکراسی کا حقیقی چہرہ ، یہ ہے ان کی وحشی گری ، یہ ہے ان کی بربریت و ظلم و نا انصافی کا اصلی رنگ جسے وہ برسوں سے انجام دے رہے ہیں اور انسانی حقوق اور انسانی آزادی کے جھوٹے و کھوکھلے نعروں کے ذریعہ صرف دنیا میں اپنے مفادات اور شیطانی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں اور جھوٹے پروپیگنڈوں و زرخرید میڈیا کے ذریعہ اپنے جرائم پر پردہ پوشی کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ، اپنی جنایتوں اور زیادتیوں کو چھپانے کی انتھک کوششوں میں لگے ہوئے ہیں لیکن اس غزہ کی جنگ نے ان کے چہروں سے نقاب کو اتار دیا ہے ان کے اصلی رنگ کو دنیا کے سامنے لادیا ہے ان کی وحشی گری اور نا انصافی سے نقاب کو الٹ دیا ہے۔

روس نے امریکا کی اس حرکت کو اسرائیل کی جانب سے فلسطینی نسل کشی کو یقینی بنانے سے توصیف کیا ،  اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے واسیلی نیبنزیا نے کہا : واشنگٹن ایک شیطانی کھیل کھیل رہا ہے جس میں اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کے قتل کا جواز دیا جا رہا ہے۔ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات

۱: https://www.farsnews.ir/news/14021001000479

۲: https://www.farsnews.ir/news/14021001000479

۳: https://www.farsnews.ir/news/14021001000515

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 30