مغرب نے خواتین کو انسانی اقداروں سے کوسوں دور کردیا

Tue, 12/05/2023 - 06:22

گذشتہ سے پیوستہ

مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا گھرانہ اور خاندان ، خاندان وحی ہونے کے ناطہ بہترین الہی طرز زندگی اور حیات کا مالک تھا ، اہل بیت عصمت و طھارت علیھم السلام کا طرز حیات ، دنیا و اخرت میں سعادت کی متلاشیوں کے لئے مشعل راہ اور رہنما ہے ۔

دسویں امام علی نقی الھادی علیہ السلام زیارت جامعہ کبیرہ میں ارشاد فرماتے ہیں اَلسَّلامُ عَلی مَحاَّلِّ مَعْرِفَةِ اللَّهِ ، سلام ہو معرفت خدا کے مراکز اور مقامات پر ، زیارت کے اس فقرے اور ٹکڑے سے یہ بات پتہ چلتی ہے کہ خدا کی معرفت اور اس تک پہنچنے کا بہترین راستہ اور وسیلہ ائمہ معصومین علیہم السلام کی ذات گرامی ہے ، اسی بنیاد پر ہم اس زیارت کے دوسرے فقرے میں پڑھتے ہیں کہ امام علیہ السلام نے فرمایا: مَنْ اَتیکُمْ نَجی وَمَنْ لَمْ یَاْتِکُمْ هَلَک جو بھی اپ کے پاس ایا وہ کامیاب رہا اور جو اپ سے دور ہوگیا اور اپ کے پاس نہ ایا وہ ھلاکت پا گیا ، جیسا کہ امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں ارشاد ہے : إنَّ الحُسَینَ مِصباحُ الهُدی وسَفینَةُ النَّجاةِ ؛ حسین علیہ السلام چراغ ہدایت اور کشتی نجات ہیں ۔ ان با عظمت شخصیتوں سے رابطے اور ان سے لولگانے کا فائدہ طیباً لِخَلْقِنا وَ طَهارَةً لاِنْفُسِنا وَ تَزْکیةً لَنا وَ کفّارَةً لِذُنُوبِنا ، ہمارے اخلاق و کردار کی پاکیزگی ، نفسوں کی طھارت ، تذکیہ و پرہیزگاری کا سبب اور گناہوں کا کفارہ ہے ۔ (۱)

ہم زیارت عاشور کے فقرے میں بھی یوں پڑھتے ہیں کہ : اللهُمَّ اجْعَلْ مَحْیای مَحْیا مُحَمَّد وَآلِ مُحَمَّد، وَمَماتی مَماتَ مُحَمَّد وَآل مُحَمَّد ، خدایا ! ہماری حیات کو محمد و ال محمد کی حیات اور ہماری موت کو محمد و ال محمد موت قرار دے ، یعنی ہماری طرز زندگی اور ہمارے طرز حیات کو محمد و ال محمد کے جیسا بنا دے ۔ (۲)

تمام معصومین علیہم السلام کی ذات میں افتاب کے مانند دمکتی ہوئی حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی نورانی شخصیت تمام عالم کی خواتین اورعورتوں کا بہترین ائڈیل اور رول ماڈل ہے ۔

موجودہ حالات میں جب مغربی دنیا کے سرمایہ دارنہ نظام نے خواتین خصوصا مسلم جوانوں کو اپنے ثقافتی یلغار کا نشانہ بنا رکھا اور انہیں انسانی اقداروں سے کوسوں دور کردیا ہے ، (۳) عورتوں اور لڑکیوں کو بیہودہ اور غیر انسانی سانچے میں ڈاھلنے کی کوشش کررہا ہے ایسے میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شخصیت ، اپ کی سیرت کی معرفی اور زندگی کے مختلف گوشہ اور پہلو کو رول ماڈل کے طور پر پیش کرکے انسانی معاشرہ کو نجات دیا جاسکتا ہے ۔

۲: محبت و ہمدلی اور کام کی تقسیم

حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا کی ازدواجی زندگی کا ایک اور پہلو محبت و ہمدلی اور کام کا تقسیم کرنا ہے ، اگر مرد اور عورت ، میاں بیوی اپنی توانائی کے لحاظ سے اپس میں کام بانٹ لیں ، تقسیم کرلیں تو اپسی روابط اور تعلقات مضبوط اور مستحکم ہوجاتے ہیں ، حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا کے یہاں بھی ایسا ہی تھا کہ گھر کے اندر کے کام بی بی دو عالم علیہا السلام انجام دیتی تھیں اور گھر کے باہر کے کام امام علی علیہ السلام انجام دیا کرتے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قمی ، شیخ عباس، مفاتیح الجنان ، زیارت جامعہ کبیرہ ۔

۲: قمی ، شیخ عباس، مفاتیح الجنان ، زیارت  عاشوراء ۔

۳: https://www.balagh.ir/content/17081

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 109