قران کریم کی امید افزا ایات

Wed, 01/17/2024 - 09:19

ایک امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے اپنے اصحاب کو خطاب کرکے فرمایا کہ تمھارے نزدیک قران کریم کی امید افزا ایات کونسی ہیں ؟

بعض صحابہ نے جواب دیا کہ میرے نزدیک یہ ایت : إِنَّ اللَّهَ لا یظْلِمُ مِثْقالَ ذَرَّةٍ وَ إِنْ تَک حَسَنَةً یضاعِفْها وَ یؤْت مِنْ لَدُنْهُ أَجْراً عَظِیماً][9]؛ « اللہ کسی پر ذرہ برابر ظلم نہیں کرتا- انسان کے پاس نیکی ہوتی ہے تو اسے دوگنا کردیتا ہے اور اپنے پاس سے اجر عظیم عطا کرتا ہے» نساء ایت ۴۰

امام علیہ السلام نے فرمایا : یہ ایت شریفہ بہت اچھی ہے مگر گناہوں کی بخشش اور مغفرت کے حوالے سے یہ ایت امید افزا نہیں ہے ۔

اصحاب میں سے دوسرے صحابی نے کہا کہ میرے قریب یہ ایت ہے : وَ منْ یعمَلْ سوءاً أَوْ یظلِمْ نفْسَهُ ثمَّ یسْتَغْفِرِ اللَّهَ یجِدِ اللَّهَ غَفُوراً رَحیماً][10]؛ « اور جو بھی کسی کے ساتھ برائی کرے گا یا اپنے نفس پر ظلم کرے گا اس کے بعد استغفار کرے گا تو خدا کو غفور اور رحیم پائے گا»۔ سورہ نساء ایت ۱۱۰

حضرت علیہ السلام نے فرمایا : میری مراد یہ ایت بھی نہ تھی ۔

بعض دیگر اصحاب نے فرمایا یہ ایت کریمہ ہے: قُلْ یا عِبادِی الَّذینَ أَسْرَفُوا عَلی أَنْفُسِهِمْ لا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِن اللَّه یغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمیعاً إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِیمُ][11]؛ « پیغمبر آپ پیغام پہنچادیجئے کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنے نفس پر زیادتی کی ہے رحمت خدا سے مایوس نہ ہونا اللہ تمام گناہوں کا معاف کرنے والا ہے اور وہ یقینا بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے» ۔ زمر ایت ۵۳

حضرت علیہ السلام نے فرمایا : میری مراد یہ ایت بھی نہ تھی ۔

دیگر اصحاب نے کہا میری نگاہ میں یہ ایت کریمہ ہے : وَ الَّذینَ إِذا فَعَلُوا فاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَکرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَ منْ یغفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ اللَّهُ وَ لَمْ یصِرُّوا علی ما فَعَلُوا وَ هُمْ یعْلَمُونَ][12]؛ « وہ لوگ وہ ہیں کہ جب کوئی نمایاں گناہ کرتے ہیں یا اپنے نفس پر ظلم کرتے ہیں تو خدا کو یاد کرکے اپنے گناہوں پر استغفار کرتے ہیں اور خدا کے علاوہ کون گناہوں کا معاف کرنے والا ہے اور وہ اپنے کئے پر جان بوجھ کر اصرار نہیں کرتے» ال عمران ایت ۱۳۵ ۔

حضرت علیہ السلام نے فرمایا : میری مراد یہ ایت بھی مراد نہیں ہے ۔

پھر امام علی علیہ السلام نے فرمایا کیا کوئی ایت نہیں جانتے جو تم لوگوں کی نگاہ میں امید افزا ہو ؟ اصحاب نے عرض کیا نہیں یا امیرالمومنین [علیہ السلام] خدا کی قسم ہم اس کے علاوہ کچھ نہیں جانتے[ اگرچہ سورہ فرقان کی ۷۰ ویں ایت کریمہ کا تذکرہ کیا جاسکتا تھا] [إِلاَّ مَنْ تابَ وَ آمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلاً صالِحاً فَأُوْلئِک یبَدِّلُ اللَّهُ سیئاتِهِمْ حَسَناتٍ وَ کانَ اللَّهُ غَفُوراً رَحیماً] «علاوہ اس شخص کے جو توبہ کرلے اور ایمان لے آئے اور نیک عمل بھی کرے کہ پروردگار اس کی برائیوں کو اچھائیوں سے تبدیل کردے گا اور خدا بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے» فرقان/ 70.

پھر امیرالمومنین علی ابن طالب علیہ السلام نے فرمایا: میں اپنے حبیب رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے سنا کہ اپ نے فرمایا : قران کریم میں سب سے زیادہ امید افزا ایت یہ ایت شریفہ ہے : [وَ أَقِمِ الصَّلاةَ طَرَفَی النَّهارِ وَ زُلَفاً مِنَ اللَّیلِ إِن الْحسَناتِ یذْهِبْنَ السَّیئاتِ ذَٰلِكَ ذِكْرَىٰ لِلذَّاكِرِينَ][14]؛ « اور پیغمبر آپ دن کے دونوں حصّو ں میں اور رات گئے نماز قائم کریں کہ نیکیاں برائیوں کو ختم کردینے والی ہیں اور یہ ذکر خدا کرنے والوں کے لئے ایک نصیحت ہے» سورہ ھود ایت ۱۱۴ ۔

امیرالمومنین علیہ السلام مزید فرماتے ہیں «یا عَلِیُّ وَ الَّذِی بَعَثَنِی بِالْحَقِّ بَشِیراً وَ نَذِیراً إِنَّ أَحَدَکمْ لَیقُومُ إِلَی وُضُوئِهِ فَتَسَاقَطَ عَنْ جوَارِحِهِ الذُّنُوبَ فَإِذَا اسْتَقْبَلَ اللَّهَ بِوَجْهِهِ وَ قَلْبِهِ لَمْ ینْفَتِلْ عَنْ صَلَاتِهِ وَ عَلَیهِ مِنْ ذُنوبِهِ شَیْ ءٌ کمَا وَلَدَتْهُ أُمهُ؛

اے علی ! قسم اس خدا کی جس نے مجھے بشیر اور نذیر بنایا اور مجھے رسول بنا کر بھیجا ، اگر تم میں سے کوئی وضو کر کے نماز کے لئے کھڑا ہو تو اس کے اعضاء و جوارح سے گناہیں جھڑ جاتی ہیں اور جب دل

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34