رجب، رسول خدا (ص) کے کلام میں

Sun, 01/14/2024 - 14:18

مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور اہل بیت اطھار علیہم السلام نے ماہ رجب کی فضلیت کے سلسلہ میں لاتعداد روایتیں ارشاد فرمائی ہیں کہ ہم اس تحریر میں بعض کی جانب اشارہ کر رہے ہیں ۔

رسول خدا (ص) «إنَّ اللّهَ تَعالی نَصَبَ فِي السَّماءِ السّابِعَةِ مَلَكا يُقالُ لَهُ: الدّاعي، فَإِذا دَخَلَ شَهرُ رَجَبٍ يُنادي ذلِكَ المَلَكُ كُلَّ لَيلَةٍ مِنهُ إلَی الصَّباحِ: طوبی لِلذّاكِرينَ! طوبی لِلطّائِعينَ ۔ (۱)

خداوند متعال نے آسمان هفتم پر ایک فرشتہ مقرر کررکھ ہے کہ جسے «داعی» کہا جاتا ہے اور جب ماہ رجب پہنچاتا ہے تو وہ فرشتہ ہرشب صبح تک اواز دیتا ہے : خوش نصیب ہیں خدا کے ذکر کرنے والے اور اس کی اطاعت کرنے والے ۔

اور خداوند متعال بھی فرماتا ہے:

ويَقولُ اللّهُ تَعالی: أنا جَليسُ مَن جالَسَني، ومُطيعُ مَن أطاعَني، وغافِرُ مَنِ استَغفَرَني، الشَّهرُ شَهري، وَالعَبدُ عَبدي، وَالرَّحمَةُ رَحمَتي، فَمَن دَعاني في هذَا الشَّهرِ أجَبتُهُ، ومَن سَأَلَني أعطَيتُهُ، ومَنِ استَهداني هَدَيتُهُ، وجَعَلتُ هذَا الشَّهرَ حَبلاً بَيني وبَينَ عِبادي؛ فَمَنِ اعتَصَمَ بِهِ وَصَلَ إلَيَ» ۔ (۲)

میں اس کا ہمنشین ہو جو میرا ہمنشین ہے ، میں اس کا مطیع ہوں جو میرا مطیع ہے ، میں اسے بخش دوں گا جو استغفار کرے گا، یہ مہینہ میرا مہینہ ہے ، بندے میرے بندے ہیں ، رحمت میری رحمت ہے ، جو بھی مجھے اواز دے گا میں اس کا جواب دوں گا ، جو مجھ سے کچھ مانگے گا میں اسے عطا کروں گا ، جو مجھ سے راہنمائی چاہے گا میں اس کی ہدایت کروں گا ، میں نے اس ماہ رجب کو اپنے اور اپنے بندوں کے درمیان ریسمان قرار دیا ہے جو بھی اس ریسمان کو تھام لے گا وہ مجھ تک پہونچ جائے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: سید بن طاووس ، الإقبال الاعمال ، ج ۳ ، ص ۱۷۴؛ و مجلسی ، محمد باقر ، بحار الأنوار، ج ۹۸ ، ص ۳۷۷ ، ح ۱ ۔

۲: گذشتہ حوالہ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 14