رسول خدا صلّی الله علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: رسول خدا(ص):
مَن أطعَمَ مَريضا شَهوَتَهُ أَطعَمَهُ اللّه ُ من ثِمارِ الجَنَّةِ ۔ (۱)
جو مریض کو اسکے من پسند کھانا کھلائے خدا اسے بہشتی کھانا کھلائے گا
مختصر شرح:
ہم جب معصوم اماموں علیہم السلام کے حالات زندگی کا مطالعہ کرتے ہیں تو یہ پتا چلتا ہے کہ اپ مریضوں کا بہت زیادہ خیال رکھتے تھے ، رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کا اپ پر کوڑا پھینکے والی بڑھیا کا معروف واقعہ ہے کہ اپ اس کی عیادت کو گئے ۔
علامہ مجلسی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ حضرت امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام روایت نقل ہے کہ اپ نے فرمایا: میں ایک شب بخار سے لرز رہا تھا اور نڈھال ہوکر سوگیا مگر رسول خدا (ص) پوری رات ہمارے کنارے رہے اور آپ نے اپنی رات کو دو حصوں میں ، میری دیکھ بھال کے لئے اور عبادت میں تقسیم کر رکھا تھا ، آنحضرت (ص) نماز کے بعد میرے پاس آئے اور میرا حال دریافت کیا ، ٓنحضرت (ص) پوری رات اس عمل کو دھراتے رہے ۔ (۲)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۲: قطب راوندی، سعید بن هبة الله ، الدعوات، ص۲۳۰ ۔
Add new comment