نبیوں کی داستان: حضرت ادریس علیہ السلام

Sat, 11/11/2023 - 10:29

انبیاء الھی میں سے دیگر نبی ، جن کا نام قران کریم دوبار ، سورہ انبیاء ایت ۸۵ اور سورہ مریم ایت ۵۶ میں ایا ہے اور انہیں صدیق کے طور پر یاد کیا گیا ہے ، وہ جناب ادریس علیہ السلام کی ذات گرامی ہے ۔

جناب ادریس کا اصلی نام اُخنوخ ہے ، اپ کوفہ کے قریب اور موجود مسجد سھلہ کے پاس زندگی بسر کرتے تھے ، اپ خیاط (ٹیلر) تھے ، اپ نے ۳۰۰ سال تک زندگی بسر کی اور پانچ واسطے سے اپ کی نسل جناب ادم علیہ السلام تک پہنچتی ہے ، اسمانی صحیفوں میں سے ۳۰ صحیفے اپ پر نازل ہوئے ، اپ سے قبل لوگ اپنا بدن ڈھکنے کے لئے حیوانات کی کھال کا استعمال کیا کرتے تھے ، اپ پہلی وہ فرد ہیں جس نے خیاطی کا اغاز کیا اور انسانوں کو کپڑے سلنے کا طریقہ سیکھایا، اس کے بعد اہستہ اہستہ لوگوں نے سلے ہوئے کپڑے پہننا شروع کیا ، اپ پہلے انسان ہیں جس نے قلم کے وسیلہ کچھ لکھا ، اپ علم نجوم ، حساب و ہیئت کے مالک تھے اور اس کی تعلیم دیا کرتے تھے ، اپ اسمانی صحیفوں کی تعلیم دیتے تھے اور اسے اپنی اصلاح اور خود کی نصیحت کے لئے استفادہ کرتے تھے ، اسی بنیاد پر اپ کا نام ادریس ہے ، لفظ ادریس کو درس سے لیا گیا ہے ۔

اپ موجودات کی خلقت کی عظمت پر بہت زیادہ غور و فکر کیا کرتے تھے اور خود سے کہتے : یہ اسمان و زمین ، چاند و ستارے ، بادل اور بارش ، تمام کی تمام مخلوقات کا خدا اور پیدا کرنے والا ہے جس نے اسے پیدا کیا ہے ، لہذا اس کی اس مقدار میں عبادت کی جائے جتنا وہ عبادت کا مستحق ہے ۔ (۱)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 71