ویڈیو/ اسلامی تربیت میں خودسازی کے مراحل

Create: 11/02/2023 - 10:11

خودسازی کے مراحل افراد کے لحاظ سے فرق کرتے ہیں ایک غیر مسلمان کیلئے خودسازی کا آغاز اسلام قبول کرنے سے ہوتا ہے لیکن وہ افراد جو دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں ان کے لئے خودسازی کا آغاز ، توجہ اور بیدار ہونا ہے جیسا کہ قرآن میں پروردگار مومنین کو خطاب کرکے ارشاد فرما رہا ہے ایمان والو اپنے نفس کی فکر کرو۔ (۱) بیداری کا آغاز یہیں سے ہوتا ہے کہ انسان میں یہ توجہ پیدا ہو کہ حیوانی حیات سے نکل کر انسانی حیات کی جانب سفر کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کے بعد توبہ کا مرحلہ آتا ہے یعنی جو خطائیں سرزد ہوگئیں ہیں جو غلطیاں ہوگئیں ہیں ان کی تلافی کرنا جو دوسروں کو حقوق ضائع کئیں ہیں ان کی معافی تلافی انجام دینا ، اللہ کے جن حقوق کی رعایت نہیں کی ہے ان کی ادائیگی اور قضا بجا لانا۔ البتہ یہ توبہ اس عزم و ارادہ کے ساتھ ہو کہ دوبارہ وہ گناہ سرزد نہ ہوں۔

اس کے بعد کا مرحلہ اپنے علم کے مطابق واجبات الہی کو بجا لانے اور اپنے علم کے مطابق محرمات الہی کو ترک کرنے کا ہے ، اگر انسان ایسا کرتا ہے تو خداوند متعال ، علم کے نئے نئے دروازے اس پر کھول دیتا ہے ۔

پیغمبر فرماتے ہیں جو اپنے علم کے مطابق عمل کرے تو خداوند متعال جو چیزیں نہیں جانتا اس علم کا وارث اسے بنائے گا۔ (۲) پروردگار بھی فرماتا ہے جو لوگ ہماری خاطر جدوجہد کرتے ہیں ہم ان کو ضرور اپنے راستے دکھا دیتے ہیں۔(۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات

۱: سورہ مائدہ آیت ۱۰۵ ، يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنفُسَكُمْ۔

۲: علامہ محمد باقر مجلسی ، بحار الأنوار ج ۴۰ ، ص ۱۲۸ ، مَن عَمِلَ بِما يَعلَمُ وَرَّثَهُ اللَّهُ عِلمَ ما لَم يَعلَم۔

۳: سورہ عنکبوت آیت ۶۹ ، وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 27