یہودیوں کی مسلمانوں سے مخالفت کی تاریخی وجوہات (۲)

Thu, 11/02/2023 - 09:35

گذشتہ سے پیوستہ

لہذا اب سوال اٹھتا ہے کہ یہودیوں کی مسلمانوں سے دشمنی کی تاریخی وجوہات کیا ہیں ؟

سب سے پہلی وجہ نسل پرستی اور خود کو سب سے برتر سمجھنا ہے دوسرا سبب حسادت ، تیسرا سبب نفسانی خواہشات کی پیروی ، چوتھا سبب مال و زر کی جمع آوری کی ہوڑ ، پانچواں سبب قلبی قساوت اور وحشی گری ، چھٹا سبب ظلم و ستم کی طبعیت کا پایا جانا وغیرہ۔

یہودیوں کی نسل پرستی

نسل پرستی یہودیوں کی ایک بنیادی تعلیم ہے حتی کہ طول تاریخ میں نسل پرستی اور یہود کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے حتی کہ  یہودیوں کا یہ عقیدہ کہ وہ سب سے برتر نسل ہیں ایک ایسا عقیدہ ہے جس نے ان کے دوسرے عقائد کو تحت الشعاع قرار دے دیا ہے ، اور اس نسل پرستی میں وہ اس قدر آگے بڑھے کہ انہوں نے حضرت موسی علیہ السلام کے آئین کو نسل یہود میں محصور کردیا ہے اور اس آئین کی تبلیغ بھی نہیں کرتے ہیں کیونکہ آئین یہودیت کو نسل بنی اسرائیل میں منحصر جانتے ہیں لہذا وہ سب سے نفرت کرتے ہیں اور سبھی کے خلاف سازشیں کیا کرتے ہیں اور ان کی اس نسل پرستی کا تذکرہ قرآن نے بھی کیا ہے ، ارشاد ہوتا ہے : آپ کہہ دیجئے کہ اے یہودیوں! اگر تمہارا خیال ہے کہ سب لوگوں کو چھوڑ کر تم ہی اللہ کے دوست ہو تو پھر موت کی تمنا کرو اگر تم (اپنے دعویٰ میں) سچے ہو اور وہ ہرگز اس کی تمنا نہیں کریں گے اپنے ان (برے) اعمال کی وجہ سے جو وہ آگے بھیج چکے ہیں اور اللہ ظالموں کو اچھی طرح جانتا ہے۔ (۱) یہودیوں کی نسل پرستی اور سب سے برتر ہونے کی سوچ نے ان میں دوسری اقوام کی نسبت حسد ، کینہ اور دشمنی کے جذبات بھر دیئے ہیں ، اور یہودیوں کی مسلمانوں سے دشمنی کی ایک وجہ یہی ہے۔

حسد ، معاشرہ کے سقوط کا اہم سبب

حسادت دین سے دور ہونے کا ایک اہم سبب اور دنیاپرستی کا ایک شعبہ ہے یہاں تک کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے حسادت کو کفر کی بنیاد اور اصل قرار دیا ہے ، آپ فرماتے ہیں : ایک دوسرے سے حسد کرنے سے بچو کیونکی کفر کی اصل حسادت ہے۔ (۲) یہودی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت سے پہلے ایک ایسے نبی کے ظہور کے انتظار میں تھے جس کے سائے میں یہودی اپنی سرداری کو حاصل کرسکیں اور اپنے روشن مستقبل تک پہونچ سکیں لہذا کفار سے کہتے تھے کہ وہ نبی خاتم آنے والا ہے اور ہم اس کی نبوت کو قبول کرکے تم پر کامیابی حاصل کریں گے لیکن نبی کی بعثت کے بعد انہوں نے اس نبی خاتم کا انکار کردیا جبکہ قرآن کہہ رہا ہے کہ یہود ، نبی خاتم کو اس طرح پہچانتے تھے جس طرح اپنے بچوں کو پہچانتے ہیں۔ (۳) لہذا مدینہ و اطراف مدینہ میں یہودیوں کا قیام اسی آخری نبی کے انتظار کی وجہ سے تھا ، قرآن یہودیوں کے انکار کا تذکرہ کرتے ہوئے ارشاد فرما رہا ہے : اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے وہ کتاب آئی جو ان کے پاس والی کتاب (توراۃ) کی تصدیق کرتی ہے باوجودیکہ اس کے آنے سے پہلے خود یہ لوگ کافروں کے خلاف اس کے ذریعہ سے فتح و ظفر طلب کیا کرتے تھے۔ مگر جب وہ (کتاب) ان کے پاس آگئی جسے وہ پہچانتے تھے تو اس کا انکار کر دیا۔ پس کافروں (منکروں) پر اللہ کی لعنت ہو۔(۴) بہرحال اس سلسلے سے متعدد آیات اور مختلف واقعات میں ذکر ملتا ہے۔

لہذا یہودیوں کی مسلمانوں سے دشمنی کی ایک وجہ یہی حسد تھا کہ کیسے ایک عرب علاقہ سے تعلق رکھنے والا قریشی آخری نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بن گیا اور یہی حسادت یہودیوں کے دین کے تباہ ہونے اور آخری نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم جس کا وہ انتظار کر رہے تھے اس کے انکار کا سبب بنا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات

۱: قران کریم ، سورہ جمعہ ، آیت ۶ و ۷ ۔ قُلْ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ هَادُوا إِن زَعَمْتُمْ أَنَّكُمْ أَوْلِيَاءُ لِلَّهِ مِن دُونِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ وَلَا يَتَمَنَّوْنَهُ أَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ ۔

۲: کلینی ، محمد بن یعقوب ، اصول كافي ، ج ۱  ، ص ۸ ، ح ۸ ۔ اِیَّاکُمْ اَنْ یَحْسُدَ بَعْضُکُمْ بَعْضاً فَاِنَّ الْکُفْرَ اَصْلُهُ الْحَسَد۔

۳: قران کریم ، سورہ بقرہ ، آیت ۱۴۶ ۔ الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ ۖ وَإِنَّ فَرِيقًا مِّنْهُمْ لَيَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ ۔

۴: قران کریم ، سورہ بقرہ ،  آیت ۸۹ ۔  وَ لَمَّا جَاءَهُمْ کِتَابٌ مِّنْ عِندِ اللَّهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ وَ کاَنُواْ مِن قَبْلُ یَسْتَفْتِحُونَ عَلیَ الَّذِینَ کَفَرُواْ فَلَمَّا جَاءَهُم مَّا عَرَفُواْ کَفَرُواْ بِهِ فَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلیَ الْکَفِرِین ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
15 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 156