ویڈیو/اسلامی تربیت کے اصول

Create: 11/01/2023 - 09:36

اسلامی تربیت کے اہم ترین اصول ، مندرجہ ذیل ہیں

۱۔ اسلامی تربیت کی بنیاد خدا محوری ہے یعنی اسلامی تربیت کے تمام اصول اسی اصل کے ارد گرد گھومتے ہیں۔ خدا محوری کا معنی ہے اپنے تمام کام اللہ کی رضایت کیلئے انجام دینا ارشاد ہوتا ہے ہم صرف اللہ کیلئے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے۔(۱)

۲۔ اسلامی تربیت انسان میں خشوع و خضوع کا جذبہ پروان چڑھاتی ہے اللہ کا مطیع بناتی ہے ، انسان تکبر بغاوت اور اللہ کے حکم کی نافرمانی سے دور ہوتا ہے ارشاد ہوتا ہے اللہ کا اٹل فیصلہ ہے کہ فقط اس کی اطاعت کرو۔(۲)

۳۔ اسلام نے تعلیم و تربیت کے لحاظ سے سب سے زیادہ توجہ نوجوانوں کو دی ہے کیونکہ یہ دور تعلیم و تربیت میں سب سے زیادہ موثر ہے۔ امیرالمومنین فرماتے ہیں میں پسند نہیں کرتا کہ کسی شیعہ کو ان دو حالتوں کے علاوہ دیکھوں یا عالم یا متعلم۔ (۳)

۴۔ اسلامی تعلیم و تربیت کا مقصد یہ ہے کہ انسان کے اندر ایک عظیم اخلاقی تبدیلی کو ایجاد کیا جاسکے اسی لئے اسلامی معارف میں تقوی پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے جو کہ اسلامی تربیت کا بہت اہم عنصر ہے۔ ارشاد ہوتا ہے اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ محترم سب سے زیادہ تقوی رکھنے والا ہے۔(۴)

۵۔ دینی تربیت میں سب سے اہم تعلیم و تربیت کا عمل میں ظاہر ہونا ہے ، لہذا کامیاب مربی وہ ہے جس کی تربیت عمل کی جانب لے جائے ارشاد ہوتا ہے انسان کے لئے صرف اتنا ہی ہے جتنی اس نے کوشش کی ہے۔(۵)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات

۱: سورہ بقرہ آیت ۱۵۶ ، قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔

۲: سورہ اسراء آیت ۲۳ ، وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ۔

۳: مجلسی ، محمد باقر ، بحار الأنوار ج ۱ ، ص ۱۷۰، لَسْتُ أُحِبُّ أَنْ أَرَي الشَّابَّ مِنْكمْ إِلا غَادِياً فِي حَالَيْنِ إِمَّا عَالِماً أَوْ مُتَعَلِّماً۔

۴: سورہ حجرات آیت ۱۳ ، إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ۔

۵: سورہ نجم آیت ۳۹ و ۴۰ ، وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَىٰ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 52