اتحاد اسلامی کے فوائد احادیث کی روشنی میں

Mon, 10/23/2023 - 10:30

رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا: «اَلْمُسْلِمُونَ کَالرَّجُلِ الْواحِدِ اذا اشْتَکی عُضْوٌ مِنْ اَعْضائِهِ تَداعی لهُ سائِرُ جَسَدِهِ ۔ (1)

مسلمان ایک دوسرے کی بہ نسبت ایک مرد[جسم] کے مانند ہیں کہ اگر بدن کے کسی عضو ، حصہ میں درد ہونے لگے تو دوسرے عضو کو احساس ہوتا ہے ۔

ملت اسلامیہ اور اسلامی معاشرہ کے اتحاد اور یکجہتی کو ایک جسم سے تشبیہ دی گئی ہے ، سرزمین ایران کے نامور شیعہ عالم دین علامہ شھید مرتضی مطھری علیہ الرحمۃ اس حدیث کی تشریح میں فرماتے ہیں : معاشرہ کے زندہ ہونے کی ایک نشانی یہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے زیادہ سے زیادہ جڑے رہیں کیوں کہ اختلاف ، تفرقہ اور ایک دوسرے سے دور دور رہنا ، موت کی نشانی ہے ۔

رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے ایک دوسری حدیث میں یوں فرماتے ہیں : «الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ و یَدِهِ و الْمُؤمِنُ مَنْ أمنَهُ الناسُ عَلی دِمائِهِم و اَموالِهم ۔ (2)

مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور عمل سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور مومن وہ ہے لوگ جسے اپنی جان اور مال کے سلسلہ میں امین جانیں ۔

یہ حدیث بھی اسلامی اتحاد و یکجہتی کی اہمیت کی بیانگر ہے کہ اسلامی تعلیمات کے نتیجہ میں ایک مسلمان اور مومن سے دوسرا مسلمان اور مومن محفوظ رہے نیز یہ حدیث اسلامی معاشرہ میں ایک مومن اور مسلمان کے پرامن اجتماعی اور سماجی رویہ و برتاو کا بھی بیانگر ہے کیونکہ اسلامی معاشرہ میں اس طرح کا رویہ اور برتاو مسلمانوں حتی دیگر قوموں اور ملتوں کو بھی ایک دوسرے سے قریب آنے اور اعتماد و بھروسہ کا سبب بنے گا ، تمام انسانوں خصوصا تمام مسلمانوں کو دین اسلام کا یہی پیغام ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: علاء الدین بن علی المتقی، کنزالعمال، حدیث ۷۵۹ ۔

۲: دیلمی ، حسن بن محمد ، أعلام الدین في صفات المؤمنین ، ج۱، ص ۲۶۵ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 102