امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیرت کے چند گوشے (۱)

Tue, 10/24/2023 - 05:40

تمہید

آسمان امامت و وصایت کے گیارہویں تابندہ آفتاب ۱۱ ذیقعدہ ۲۳۲ ہجری کو اپنے جد کے شہر مدینہ منورہ میں متولد ہوئے اور زمانہ کے انقلابات کے باعث جب آپ کے والد گرامی کو سامرہ لے جایا گیا تاکہ حکومت آپ پر نظر رکھ سکے اور آپ کی کارکردگی کو محدود اور شیعوں سے آپ کے رابطے کو منقطع کیا جاسکے تو آپ کا یہ بلند اقبال فرزند بھی آپ کے ہمراہ سامراء میں ساکن ہوا اور وہاں کی سرزمین کو یہ شرف حاصل ہوا  کہ آپ کی نشوونما اور تمام زندگی وہیں بسر ہو اور اسی سرزمین پر آپ کی شہادت واقع ہوئی اور آپ کی عظیم بارگاہ مرجع خلائق اور ملائکہ کے رفت و آمد کا مقام قرار پائی۔

آپ کی شہادت کے بعد تشیع ایک جدید موقعیت سے روبرو ہوئی کیونکہ الہی حجت اور وقت کا امام غیبت کے طولانی دور اور انتظار کے  طاقت فرسا مرحلہ میں داخل ہوا لہذا شیعیت کیلئے آپ کے ارشادات اور آپ کی راہنمائی بہت اہمیت کی حامل ہے ہم یہاں پر آپ کی سیرت کے چند اہم گوشوں کی جانب آپ کے ارشادات کی روشنی میں اشارہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

اللہ پر ایمان اور اپنے دینی بھائیوں کو فائدہ پہونچانا

آئمہ کی زندگی میں سب سے مرکزی حیثیت ، ذات خدا کو حاصل ہے اور ہر کام اللہ کیلئے انجام دینا اللہ کے راستے میں انجام دینا اللہ کی رضا کے مطابق انجام دینا یہی آئمہ علیہم السلام کی زندگی کا مقصد ہے اور اسی مقصد کی تکمیل کے لئے ان ذوات مقدسہ نے اپنی پوری زندگی بسر کی ہے اور ان برگزیدہ ہستیوں کا دوسرا اہم کام دوسری اہم سیرت لوگوں کو فائدہ پہونچانا ان کی فلاح اور بہبود اور سعادت دنیا و آخرت کے لئے دن رات کوشاں رہنا نیز اپنے شیعوں کو ایک اہم سفارش یہی ایمان باللہ اور نفع اخوان یعنی اللہ کی ذات پر ایمان اور اپنے دینی بھائیوں کو فائدہ پہونچانا ہے۔ 

امام حسن عسکری علیہ السلام ایک حدیث میں ارشاد فرماتے ہیں : دو ایسی خصلتیں ہیں جن سے برتر کوئی چیز نہیں ہے ایک اللہ پر ایمان اور دوسرے اپنے مؤمن بھائیوں کو فائدہ پہونچانا۔ (۱)

جاری ہے ۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: حسن بن شعبۃ الحرانی ، تحف العقول ، ص ۴۸۹۔ قالَ الإمامُ الْحَسَنِ الْعَسْکَری – علیه السلام – : خَصْلَتانِ لَیْسَ فَوْقَهُما شَیءٌ: الاْیمانُ بِاللهِ، وَنَفْعُ الاْخْوانِ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 15 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 100