ویڈیو/ بین الاقوامی سطح پر مسلم معاشرہ کو مضبوط بنانے میں اسلامی اتحاد کا کردار

Create: 10/22/2023 - 09:39

مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا شمار ان اہم مسائل میں سے ہے جس کی قران کریم اور احادیث میں بہت تاکید کی گئی ہے ،

امام علی علیہ السلام نے اسلامی اتحاد کو خدا کی نعمتوں اور اس کی عنایتوں میں سے شمار کیا ہے

اور اپ علیہ السلام فرماتے ہیں کہ قران کریم اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نبوت کے دائرہ میں مسلمانوں کو متحد کیا جاسکتا ہے ،

امام علی علیہ السلام نے خود بھی اپنے زمانہ میں مسلمانوں کو متحد رکھنے اور انہیں اختلافات سے دور رکھنے کی کوشش کی تھی ۔

اج کے دور میں جبکہ عالمی سامراجیت نے اسلامی سرزمینوں کو نشانہ بنا رکھا ہے اتحاد و یکجہتی ہی مسلمانوں کی کامیابی رمز و راز ہوسکتی ہے ۔

اگرچہ اسلامی اتحاد ماضی میں بھی مسلمانوں کے مورد توجہ رہا اور قران نے بھی اس کی تاکید کی

مگر مسلمانوں کے فکری ، اعتقادی ، عملی انحرافات ، مسلمانوں کی نادانی و جہالت اور اجنبی فاسد طاقتوں کی فتنہ پروری سے مسلمانوں اختلافات کا شکار رہے ۔

اتحاد ایک ایسی نعمت ہے جو معاشرہ کو گلستان بنا دیتی ہے ،

رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے مدینے پہنچے کے بعد مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان معاہدہ منعقد کیا کہ جس کا مقصد فقط و فقط یہ تھا کہ مدینہ میں رہنے والوں اور وہاں کے معاشرہ میں کسی قسم کا اختلاف نہ ہو۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 26