ویڈیو/بیٹیوں کا سماجی کردار اور ان کی اہمیت

Create: 10/17/2023 - 05:29

پروردگار عالم نے اس دنیا کو دو مختلف جنسیت ، غرائز اور تقاضے رکھنے والی صنف کے انسانوں سے سجایا اور سنوارا ہے ایک طرف مرد اور دوسری جانب عورت ہے ، یہ دونوں مل کر اس دنیا کے گلستاں کا حسین ترین گلدستہ اور معطر ترین پھول ہیں ، دنیا کا نظام ان دونوں کے بغیر ادھورا ہے۔

جب یہ بیٹی کی شکل میں کسی گھر میں آتی ہے تو کیونکہ اللہ نے اسے رحمت بنا کر بھیجا ہے لہذا بیٹی کا پیدا ہونا اس گھر کے مقام اور منزلت کا باعث ہوتا ہے اللہ کی نگاہوں میں وہ گھر بہت منزلت کا حامل ہے جہاں بیٹیاں پرورش پارہی ہیں کیونکہ یہی بیٹیاں آئندہ نسلوں کی پرورش کرتی ہیں بلاشبہ بچیاں بہت حسّاس، نازک دِل ہوتی ہیں لہذا اُن کی پرورش میں بہت سی نزاکتوں کا خیال رکھا جائے کیونکہ اُنہیں آئندہ ایک گھر کی بنیاد ، ایک خاندان کی تشکیل میں اپنا حصّہ ڈالنا ہے اور بحیثیت خاتون اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔ اُنہیں نہ صرف اپنی ذمّہ داریاں ادا کرنے کا احساس دلائیں، بلکہ خوش اسلوبی سے نبھانے کے لیے ان کی ذہن سازی بھی کریں۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 19