ویڈیو/ نہم ربیع الاول اور ہماری ذمہ داری

Create: 09/28/2023 - 09:55

صاحب عصر و زمان ، خلیفۃ الرحمان ، قاطع برہان ، امام انس و جان ، بقیۃ اللہ الاعظم حضرت امام مہدی عج کی امامت کے آغاز پر ایک مرتبہ پھر ہم آپ کی بیعت کی تجدید اور عہد و پیمان کو تازہ کرتے ہیں ، یہ دن غدیر ثانی اور آپ کی امامت کی تبلیغ کا روز ہے۔

بعض مقامات پر اس دن کو خلیفہ دوم کے انتقال کا دن سمجھتے ہیں جبکہ یہ دن امام حسینؑ کے قاتلوں میں سے عمر سعد جیسے ظالم کے واصل جہنم ہونے کی تاریخ ہے اور اس خبر کو سن کر امام سجاد ع کے چہرے پر مسکراہٹ آئی لہذا شیعہ اس دن لباس عزا کو اتارکر دشمنان اہلبیت کی ہلاکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں جس میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن مراجع اور شیعہ علماء ایسی محافل کے انعقاد کو جائز نہیں سمجھتے جن میں اہل سنت کے بزرگوں اور مقدسات کی توہین ہوتی ہو نیز خرافات اور ایسے افعال ، حرکات اور گفتگو جو تعلیمات آل محمد کے مخالف ہیں ان سے بھی روکتے ہیں تاکہ صحیح طریقہ پر چلتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرسکیں۔

امام جعفر صادق علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں ہماری ولایت کو حاصل نہیں کیا جاسکتا مگر عمل اور پرہیزگاری کے ذریعہ لہذا حرام کام کسی بھی دن انجام دینا گناہ اور حرام ہے چاہے نو ربیع الاول ہو یا کوئی اور دن۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 109