ویڈیو / رسول خدا (ص) سے حضرت خدیجہ کی شادی

Create: 09/26/2023 - 08:28

۱۰ ربيع الاول سن 25 عام الفيل یعنی ہجرت سے 28 سال قبل اور بعثت سے 15 سال پہلے عظیم المرتبت خاتون حضرت خديجہ كبری(س) کا رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے عقد ہوا ، اپ کی مشترکہ حیات دنیا کے تمام ان مرد و زن کیلئے جو سعادت کی تلاش میں ہیں درس اور نمونہ عمل ہے ۔

دنیا کے مال و دولت سے جناب خدیجہ کی عدم دلچسپی ، رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے شدید محبت و لگاو ، معنوی امور اور مسائل پر خاص توجہ ، مرسل اعظم کے حق میں مہربانی و شفقت کا اظہار ، ایثار و قربانی اور وفاداری تمام انسانوں کیلئے درس ہے ۔  

مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے حضرت خدیجہ کی شادی کا مسئلہ ہمیشہ مسلم مورخین اور تاریخ لکھنے والوں کے مورد بحث و گفتگو رہا ہے کہ اپ نے 40 سال کی عمر میں رسول خدا (ص) سے شادی کی جبکہ رسول خدا (ص) کی عمر ۲۵سال تھی مگر یہ وہ باتیں ہیں جن پر محکم تاریخی شواھد اور گواہ موجود نہیں ہیں ۔ (۲) 

عظیم المرتبت محقق علامہ جعفر مرتضی عاملی اپنی کتاب «الصحیح من سیرة النبی الأعظم» میں اس سلسلہ میں تحریر فرماتے ہیں : رسول خدا (ص) سے شادی کے وقت حضرت خدیجہ کبری (س) کی عمر بہت زیادہ نہ تھی ، دونوں کی عمر میں بہت زیادہ ختلاف نہ تھا بلکہ بہت مختصر سا فرق موجود تھا ، اپ کی اس بات کثیر شیعہ اور اہل سنت مورخین ، علماء اور مراجع کرام حضرت آیت الله مکارم شیرازی ، بیہقی ، حلبی ، حاکم نیشابوری اور دیگر نے تائید فرمایا ہے ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 13 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 28