ویڈیو / انصار امام حسین علیہ السلام کی بصیرت 

Create: 08/15/2023 - 07:01

بصیرت یعنی دینی مسائل اور حقائق کی شناخت و معرفت ، اعتقاد و ایمان کا نام ہے شھید مطھری علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں : امام حسین علیہ السلام عاشور کے دن کربلا کی مٹی میں وہ دیکھ رہے تھے جسے ہم اور اپ آئینہ میں بھی نہیں دیکھ سکتے ۔ 

سیاسی میدان میں بصیرت دو لحاظ سے قابل بیان ہے ایک شناخت کے حوالے سے تو دوسرے عمل کے لحاظ سے ، شناخت میں بصیرت کا مطلب یہ ہے کہ ہم معیار کو بخوبی پہچانیں تاکہ حق و باطل کی شںاخت کی وقت حیرت زدہ نہ رہیں اور عمل کے میدان میں بصیرت کا مطلب یہ کہ لغزش و خطا اور انحرافات سے محفوظ رہنے کیلئے بصیرت کے اصولوں پر عمل کیا جائے  ۔

امام حسین علیہ السلام کے با وفا ساتھیوں نے عاشور کے دن مکمل طور سے بصیرت کا مظاھرہ کیا اور ہر امتحان کا بخوبی جواب دیا اسی بنیاد پر امام حسین علیہ السلام نے فرمایا : ‏میں نے اپنے اصحاب اور اھل بیت سے بہتر اصحاب اور اھل بیت نہیں دیکھے ۔ 

امام حسین علیہ السلام کا یہ کلام ماضی کی تاریخ کا بیانگر ہے کیوں کہ اپ نے تین شخصیتوں کا دور دیکھا ہے ، نانا کا زمانہ ، بابا دور اور بھیا کا دور ، ہر دور کے اصحاب و اھلبیت نے بے بصیرتی کا مظاھرہ کیا مگر اپ کے اصحاب و اھلبیت اخری دم تک اپ کے ساتھ رہے ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 24