شجرہ ملعونہ سے مراد کون ہے ؟

Sun, 08/13/2023 - 08:26

اس کے علاوہ یہ لعنت فقط زیارت عاشورا میں نہیں کی گئی ہے بلکہ قران کریم نے بھی اس خاندان پر لعنت بھیجی ہے ، سورہ اسراء میں ارشاد ہے : «و ما جعلنا الرؤیا التی اریناك الا فتنةً للناس و الشجرة الملعونه فی‌القرآن و نخوفهم فما یزید الا طغیاناً كبیراً» (۱) اور جو خواب ہم نے آپ کو دکھلایا ہے وہ صرف لوگوں کی آزمائش کا ذریعہ ہے جس طرح کہ قرآن میں قابل هلعنت شجرہ بھی ایسا ہی ہے اور ہم لوگوں کو ڈراتے رہتے ہیں لیکن ان کی سرکشی بڑھتی ہی جارہی ہے ۔

فخر رازی، آلوسی، سمعانی ، قنوجی اور بخاری جیسی شخصیتوں نے اس ایت کریمہ کے ذیل میں تحریر کیا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خواب میں دیکھا کہ بنی امیہ اور اس کی اولادیں بندر کی طرح منبر پر کود رہی ہیں تو حضرت کبدہ خاطر ہوئے اور فرمایا : « بنی امیہ شجره ملعونہ ہیں» ۔ (۲)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱: قران کریم ، سورہ اسراء ، ایت ۶۰ ۔

۲: فخر رازي التفسير، ج ۷، ص ۳۶۰ و۳۶۱ ؛ و آلوسی بغدادی، تفسير روح المعانی، ۱۵، ص ۱۰۷ ؛ و سمعانی، تفسير القرآن الكريم، ج ۳، ص ۲۵۴؛ و قنوجی بخاری، فتح البيان، ج ۷، ص ۴۱۵ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 78