ویڈیو / حرم شاہ چراغ میں انسانیت لہو لہان

Create: 08/14/2023 - 06:54

ایک مرتبہ پھر ، شاہ چراغ شیراز میں عبادت میں مصروف بے گناہ زائرین ، مغربی ممالک کے ہاتھوں پروان چڑھنے والے وہابی درندوں کی درندگی کا شکار ہوگئے ، ابن تیمیہ کے فاسد عقیدے اور آئیڈیالوجی پر پلنے والے درندے جو اسلامی تعلیمات اور پیغمبر رحمت کی فرمایشات سے کوسوں دور ہیں اور ہمیشہ مغربی مفادات کے لئے کام کرتے رہے ہیں نیز اسرائیل و امریکا کی سرپرستی میں ملت اسلامیہ کے خلاف برسرپیکار ہیں ، کبھی مساجد ، کبھی حرم اور کبھی امام بارگاہوں کی حرمت کو پامال کرتے ہیں ، بے گناہوں کے خون کی ہولی کھیلتے ہیں تو اسلامی سرزمینوں کے مفادات کو نقصان پہونچاتے ہیں ، امت مسلمہ کے پیکر اور اتحاد کو تو پارہ پارہ و لہولہان کرتے ہیں لیکن دشمنانِ اسلام و قرآن اور مرسل اعظم کی توہین کرنے والوں کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھاتے۔ ہم اس دلخراش حادثہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ، اقوام متحدہ ، مغربی ممالک اور مغرب پرست افراد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی دوغلی پالیسی اور ان خونخوار درندوں کی سرپرستی چھوڑ دیں ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 55