ویڈیو / کیا فقط شیعہ امام حسین علیہ السلام کی مدد کو کربلا پہنچے تھے ؟

Create: 08/10/2023 - 08:07

علمبرادار حریت حضرت سید الشھداء امام حسین علیہ السلام کے ہمراہ حق کی حمایت اور یزیدیوں سے جنگ کے لئے فقط شیعہ اور اپ کے خاندان کے لوگ یعنی بنی ہاشم ہی نہیں ائے تھے بلکہ تاریخ میں مختلف دین اور مذھب کے ماننے والوں کا تذکرہ موجود ہے ۔

۱: «زہیر بن قین بَجَلی» اپ قبیلہ بجلیہ کے بزرگان میں سے ہیں اور عثمانی مذھب ہیں ، عثمانی امیرالمومنین علی ابن طالب علیہ السلام کے سلسلہ میں بدبین تھے ، بلاذری اپنی کتاب أنساب الأشراف میں «زہیر بن قین بَجَلی» کے سلسلہ میں تحریر کرتے ہیں : « زہیر بن قین بجلی مکہ میں تھے اور عثمانی تھے » مگر امام حسین علیہ السلام کے برتاو سے متاثر ہوکر اپ کی مدد کو کربلا پہنچے اور اس راہ میں جام شھادت نوش کرلیا ۔

۲: «سعد اورابوالحَتوف بن حارث» دو بھائی ہیں جن کا قبیلہ خزرج کے بنی عجل خاندان سے تعلق ہے ، یہ دونوں بھائی جنگ نہروان میں خوارج میں سے تھے اور کوفے سے ابن سعد لعنۃ الله علیہ کی فوج کے ساتھ امام حسین علیہ السلام سے جنگ کرنے کو ائے تھے مگر جب انہوں نے عاشور کے دن امام حسین علیہ السلام کی ندائے نصرت سنی تو انہیں سعادت و کامیابی نصیب ہوئی ، دونوں اپ سے ملحق ہوگئے اور درجہ شھادت پر فائز ہوگئے ۔

۳: وهب کلبی عیسائی جوان ہیں جو اپنی ماں کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کے ذریعہ مسلمان ہوئے اور حضرت (ع) کے ساتھ کربلا تشریف لائے ، عاشور کے دن امام حسین علیہ السلام کی رکاب میں لڑتے ہوئے جام شھادت نوش کرلیا ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 10 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 49