امام حسین اور اپکے اصحاب سلام اللہ علیہم ایسے تھے

Create: 07/20/2023 - 09:25

امام حسین علیہ السلام اپنے زمانے کے عبادت گزار ترین فرد تھے ، اپ کے اہلبیت اور اصحاب وفا علیہم السلام بھی ایسے ہی تھے ۔

شب عاشوراء حضرت امام حسین اور اپ کے اصحاب با وفا سلام اللہ علیہم نے عبادت میں رات کاٹی ، اپکے خیمے سے قیام ، رکوع ، سجدے اور راز و نیاز کی ایسی آوازیں آراہی تھیں جسے شھد کی مکھیوں کی آوازیں ہوں ۔ (۱)

امام حسین علیہ السلام نے اپنے اہلبیت اور اصحاب کے سلسلے میں فرمایا: اللَّهُمَّ إِنِّي لَا أَعْرِفُ أَهْلَ بَيْتٍ أَبَرَّ وَلَا أَزْكَى وَلَا أَطْهَرَ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي وَلَا أَصْحَاباً هُمْ خَيْرٌ مِنْ أَصْحَابِي‏ ؛ پروردگارا ! میں اپنے اہلبیت سے بہتر اھلبیت اور اپنے اصحاب سے بہتر اصحاب نہیں جانتا ہوں ۔ (۲)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: سيد ابن طاووس ، اللهوف ، ص ۹۴ و۹۵ ۔

۲: شيخ الصدوق ، الأمالی للصدوق، ص ۱۵۶ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 59