عصر غیبت میں راہ اہلبیت (ع) پر ثابت قدم رہنا لائق تحسین

Sat, 06/24/2023 - 07:46

امام محمد باقر علیہ السلام نے امید بخش اور حوصلہ افزا بیان میں امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے منتظرین کو خوشخبری دیتے ہوئے فرمایا : «یَأْتِی عَلَی النّاسِ زَمانٌ یَغِیبُ عَنْهُمْ اِمامُهُمْ فَیاطُوبی لِلثّابِتِینَ عَلی اَمْرِنا فِی ذلِکَ الزَّمانِ اِنَّ اَدْنی ما یَکُونُ لَهُمْ مِنَ الثّوابِ اَنْ یُنادِیَهُمُ الْبارِی‏ءُ عَزَّ وَجَلَّ عِبادِی آمَنْتُمْ بِسِرّی وَصَدَّقْتُمْ بِغَیْبی فَأَبْشِرُوا بِحُسْنِ الثَّوابِ مِنّی»۔ (۱)

«لوگوں پر ایک ایسا دور بھی آئے گا جب ان کا امام ان کی نگاہوں سے اوجھل ہوجائے گا ، خوش قسمت ہیں وہ لوگ وہ اس زمانے میں ہم اہلبیت (ع) کی ولایت و محبت پر ثابت قدم اور باقی رہیں ، ان کی کمترین جزاء یہ ہے کہ خداوند متعال انہیں خطاب کرکے کہے گا کہ ہمارے بندے ! تم میری حجت غائب پر ایمان لائے اور میری غیبت کی تصدیق کی ، لہذا تمہیں خوشخبری ہے کہ بہترین جزاء تمھاری منتظر ہے» ۔   

امام باقر علیہ السلام نے ایک دوسری روایت میں فرمایا: كَأَنّي بِقَومٍ قَد خَرَجوا بِالمَشرِقِ يَطلُبونَ الحَقَّ فَلا يُعطَونَهُ ، ثُمَّ يَطلُبونَهُ فَلا يُعطَونَهُ ، فَإِذا رَأَوا ذلِكَ وَضَعوا سُيوفَهُم عَلى عَواتِقِهِم ، فَيُعطَون ما سَأَلوهُ فَلا يَقبَلونَهُ حَتّى يَقوموا ، ولا يَدفَعونَها إلاّ إلى صاحِبِكُم . قَتلاهُم شُهَداءُ ، أما إنّي لَو أدرَكتُ ذلِكَ لاَستَبقَيتُ نَفسي لِصاحِبِ هذَا الأَمرِ ۔ (۲)

گویا میں لوگوں کا گروہ دیکھ رہا ہوں جنہوں نے مشرق زمین سے قیام کیا ہے اور حق کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر انہیں دیا نہیں جا رہا ہے پھر مطالبہ کر رہے ہیں اور دیا نہیں جا رہا ہے ، جب انہوں نے اس طرح کے حالات دیکھے تو انہوں نے شمشیر اٹھا لی کہ اس وقت جو کچھ ان کا مطالبہ تھا انہیں دیا جانے لگا مگر وہ لینے کو تیار نہیں یہاں تک انہوں نے قیام کرلیا وہ اسے نہیں لوٹائیں گے یہاں تک کہ صاحب عصر کے حوالے کردیں ، اس راہ میں مارے جانے والے شھید ہیں ، اگاہ رہو کہ اگر میں اس دور کو پالوں تو اپنی حیات کو صاحب عصر کے لئے محفوظ رکھوں گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: کلیات حدیث قدسی (ترجمہ الجواهر السنیة فی الأحادیث القدسیة)، ص ۴۹۲ ، و ابن بابويه، محمد بن على‏، کمال الدين و تمام النعمة، ج ‏1، ص ۳۳۰، باب ۳۲ ، و مجلسى، محمد باقر‏، بحارالأنوار، ج ‏۵۲، ص ۱۴۵، باب ۲۲ (فضل انتظار الفرج و مدح الشيعة في زمان الغيبة و ما ينبغي فعله في ذلك الزمان)، ح ۶۶ ۔

۲: الغيبۃ للنعمانی ، ص۲۷۳ ، حدیث ۵۰ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 16 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 21