البانیہ کے دارالحکومت ترانہ کے قریب ، البانیہ پولیس نے دھشت گروہ پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن آف ایران کے کیمپ پر چھاپہ مارا ، اس چھاپے میں ڈرون اور جاسوسی کے دیگر الکٹرانیک سسٹم ضبط کرلئے ۔
دھشت گروہ پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن آف ایران کی ، انقلاب اسلامی ایران سے پہلے بنیاد رکھی گئی ، انہوں نے انقلاب کے بعد قوم اور اسلامی حکومت کے خلاف بغاوت کی اور 17000 بے گناہ عوام کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
صدام کے ذریعہ ایران پر حملہ کئے جانے کے بعد یہ لوگ بعثی پارٹی سے جا ملے اور ایرانی عوام سے لڑنے میں صدام کی مکمل مدد کی ۔
ان دھشت گردوں نے جنگ بند ہونے کے بعد بعثی پارٹی کے تعاون سے 180هزار سے زیادہ عراقی کردوں کا قتل عام کیا ۔
مگر صدام حسین کی حکومت گرنے کے بعد عراق سے شھر بدر کردئے گئے ، ان کی دھشت گردانہ فطرت کی وجہ سے انہیں البانیہ کے سوا کہیں پناہ نہ ملی مگر انہوں نے خود البانیہ کو بھی اپنی مجرمانہ سرگرمیوں کا نشانہ بنا ڈالا جس کی بنا پر البانیہ پولیس نے ان کے کیمپ پر چھارا مارا اور ان کے جاسوسی وسائل ضبط کرلئے ۔
جی ہاں ! یہ دھشت گرد گروہ جس جگہ بھی مقیم ہوئے اپنے میزبان ملک کے خلاف ہی مجرمانہ فعالیتیں انجام دیں ، لہذا اب ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ البانیہ کے بعد ان دھشت گردوں کا ٹھکانہ کہاں ہے ؟
Add new comment