ماه رمضان میں اسپرے کے استعمال کا حکم

Wed, 03/29/2023 - 00:33

اسپرے کی دو طرح ہیں کہ بعض اسپرے پانی کی طرح ہیں اور بعض گیس کے مانند ہیں ۔

ماه رمضان میں دمہ کے مریضوں جو اسپرے استعمال کرتے ہیں اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا ، ہاں اگر اسپرے پانی کی شکل و صورت میں ہو تو روزہ باطل ہوجائے گا ۔

منھ کو خشبو کرنے والا اسپرے اگر گیس کی صورت میں حلق تک پہونچے تو روزہ باطل نہیں ہوگا ، مراجع کرام کا کہنا ہے کہ اگر اسپرے پانی کی صورت میں حلق تک نہ پہونچے تو روزہ باطل نہیں ہوگا ۔

بعض اسپرے شروع میں گیس کی صورت میں ہوتے ہیں اور بعد میں پانی کی صورت اختیار کرلیتے ہیں لہذا اسپرے جب تک گیس کی صورت میں ہوں روزہ صحیح ہے لیکن اگر پانی کی صورت اختیار کرجائیں اور حلق تک پہونچے تو روزہ باطل ہے ۔

وہ اسپرے جو گیس کی صورت بدل کر پانی کی صورت میں حلق تک پہونچتے ہیں اس کا حکم بھی مختلف ہے ، اگر روزہ دار اگاہ ہو کہ یہ اسپرے گیس کی صورت بدل کر پانی کی صورت اپنا لے گا اور اسے روزہ کی حالت میں استعمال کرے تو روزہ کی قضا اور کفارہ دونوں ادا کرے گا اور اگر واقف نہ ہو کہ گیس کی صورت بدل کر پانی کی صورت اپنا لے گا اور اسے روزہ کی حالت میں استعمال کرے تو روزہ کی قضا ہے کفارہ نہیں ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

فقہی مسائل کے ماھر حجت الاسلام و المسلمین حسین وحید پور

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 16 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 94