ماہ رمضان میں روزہ کی حالت میں انجیکشن لگوانے یا انکھوں میں ڈراپس ڈالنے کا حکم

Sat, 03/25/2023 - 00:05

انجیکشن دو طرح کے ہوتے ہیں ، بعض آرام دِہ اور بعض طاقت کیلئے ہوتے ہیں ، عام طور سے فقہاء نے انجیکشن سے روزہ باطل ہونے کا فتوی نہیں دیا ہے البتہ کچھ نے ماہ مبارک رمضان میں انجیکشن یا گلوکوز لگوانے سے منع ضرور کیا ہے ، لہذا مقلدین اس مسئلہ میں ان کی فقہاء کی جانب جو آرام دِہ یا طاقت کے انجیکشن یا گلوکوز لگوانا جائز جانتے ہیں ان کی جانب رجوع کرسکتے ہیں ۔

اور وہ انجیکشن جو طاقت کیلئے استعمال نہیں ہوتے انہیں ماہ مبارک رمضان میں لگوانے میں کوئی ھرج نہیں ہے نیز احتیاط کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔

ماہ رمضان میں روزہ کی حالت میں انکھوں میں ڈراپس ڈالنے کا حکم

انکھوں کے ڈراپس کے سلسلے میں فقہاء کی نظر یہ ہے کہ انکھوں کے پیچھے موجود سوراخ سے یہ قطرے ناک اور حلق میں جاسکتے ہیں لہذا اگر روزہ دار اگاہ ہو کہ یہ قطرے اس کے حلق میں پہونچ سکتے ہیں تو ھرگز اس کا استعمال نہ کرے، اور اگر مردد ہو یا نہیں جانتا ہو اور اتفاقا حلق تک پہونچ جائے تو اس کا روزہ باطل نہیں ہے ۔

اگر ڈاکٹرنے روزے کی حالت میں انکھوں میں ڈراپس ڈالنے کے لئے دیئے ہوں تو ڈاکٹر سے ٹائم بدلنے کی درخواست کریں اور روزہ دار اسے افطار کے بعد استعمال کرے اور اگر ڈاکٹر ٹائم بدلنا مناسب نہ سمجھے تو جو وقت ڈاکٹر نے معین کیا ہے ان اوقات میں ان ڈراپس کا استعمال کرے، اس روزہ کی قضا ہے مگر کفارہ نہیں ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

فقہی مسائل کے ماھر حجت الاسلام و المسلمین حسین وحید پور

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 106