مجرب عمل؛ صلوات کا خاص وِرد

Sat, 03/25/2023 - 14:00

مُجَرب یعنی تجربہ کئے ہوئے وِرد میں سے ایک وِرد ائمہ معصومین علیہم السلام کی خدمت میں صلوات کا تحفہ پیش کرنا ہے ، مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم فرماتے ہیں : اگر کوئی محمد و آل محمد عليہ و عليهم صلوات الله پر صلوات بھیجے تو خداوند متعال اس صلوات کے طفیل اور صدقہ میں اس کی دنیا اور اخرت دونوں کی ضرورتیں پوری کرے گا ، البتہ بہتر ہے وہ صلوات ان بزرگوں کے عدد کے برابر ہو یعنی اس ورد کو اس طرح انجام دیا جائے تو بہتر ہے :

1- پيغمبر اعظم صلی الله عليہ و آلہ و سلم کے نام پر 92 صلوات پڑھا جائے ۔

2- اميرالمومنين عليہ السلام کے نام پر 110 صلوات پڑھا جائے ۔

3- حضرت فاطمہ زهراء عليہا السلام کے نام پر 135 صلوات پڑھا جائے ۔

4- امام حسن مجتبی عليہ السلام کے نام پر 118 صلوات پڑھا جائے ۔

5- امام حسين عليہ السلام کے نام پر 128 صلوات پڑھا جائے ۔

6- امام سجاد عليہ السلام کے نام پر 110 صلوات پڑھا جائے ۔

7- امام محمد باقر عليہ السلام کے نام پر 92 صلوات پڑھا جائے ۔

8- امام جعفر صادق عليہ السلام کے نام پر 353 صلوات پڑھا جائے ۔  

9- امام كاظم عليہ السلام کے نام پر 116 صلوات پڑھا جائے ۔  

10- امام علی رضا عليہ السلام کے نام پر 110 صلوات پڑھا جائے ۔  

11- امام جواد عليہ السلام کے نام پر 92 صلوات پڑھا جائے ۔  

12 - امام علی نقی عليہ السلام کے نام پر 110 صلوات پڑھا جائے ۔

13 - امام حسن عسكري عليہ السلام کے نام پر 118 صلوات پڑھا جائے ۔

14- امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے نام پر 59 صلوات پڑھا جائے ۔  (۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: شعيری، محمد بن محمد ، جامع الاخبار، ص 67 ، و نوری ، میرزا حسین، مستدرك الوسائل ج5 ، ص100 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 96