ماہ رمضان میں روزے سے بچنے کیلئے سفر کا حکم

Fri, 03/24/2023 - 13:26

جو لوگ گرمیوں کے موسم میں دن کے طولانی ہونے اور شدید گرمی کے سبب روزے سے بچنا چاہتے ہیں وہ اذان ظھر سے پہلے سفر کرلیں یا اپنے قیام کی جگہ سے 23 کیلومیٹر باہر جاکر کچھ کھالیں اور پھر لوٹ ائیں ، اذان ظھر کے بعد سفر کرنے کی صورت میں روزہ پورا کرنا ہوگا ۔

ماہ رمضان میں روزے سے بچنے کیلئے  سفر مکروہ ہے مگر حرام نہیں ہے مگر روزہ نہ رکھنے کی غرض سے اذان ظھر سے پہلے سفر کرنے والے جب وہ تک وطن میں ہیں روز نہیں توڑسکتے بلکہ شھر سے باھر نکلے کی صورت میں ہی روزہ توڑ سکتے ہیں ، یعنی جب تک وطن میں ہے روزہ رکھیں گے کہ اگر وطن میں رہ کر روزہ توڑا تو قضا و کفارہ دونوں بھرنا ہوگا ۔

رفت و آمد ملا کر 45 کیلومیٹر کی مسافت کا طے کرنا اور حد ترخص سے گزر جانا روزہ توڑنے کے دو اھم رکن ہیں ، اس لحاظ سے 10 یا 15 کیلومیٹر کے فاصلہ پر دیہاتوں کا سفر کرنے والے روزہ نہیں توڑ سکتے کیوں کہ یہ فاصلہ ، شرعی فاصلہ نہیں ہے ، یعنی روزہ توڑنے کی غرض سے چھوٹی مسافت کا سفر صحیح نہیں ہے حتی اگر اس جگہ کئی دنوں رہنے کا ارادہ بھی کرلیں تو بھی ۔

جن لوگوں کا کام سفر ہے ان پر روزہ واجب ہے ، کاروباری یا تجاری سفر کے معنی یہ ہیں کہ انسان پورے سال میں تین یا چار ماہ اپنے کام کے لئے سفر کرے، جیسے ڈرائیورز، فیکٹریوں میں کام کرنے والے یا تعلیم کی غرض سے سفر کرنے والے تین چارماہ تک سفر میں رہتے ہیں یہ لوگ کثیر السفر شمار ہوں گے اور ان پر روزہ واجب ہے یعنی یہ سفر میں بھی روزہ رکھیں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 حوالہ:

فقہی مسائل کے ماھر حجت الاسلام و المسلمین حسین وحید پور

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 25