اس نماز کے مختلف طریقہ ہیں ، ان میں سے ایک کے سلسلہ میں کہا گیا ہے اور مسلسل تجربہ بھی کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا : جب تمہیں کسی قسم کی دشواری پیش ائے تو مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے توسل کرو اور دو رکعت نماز ادا کرو نیز اسے انحضرت کو ہدیہ کردو ۔ روی کہتا ہے کہ میں نے عرض کیا کروں ؟ تو حضرت نے فرمایا : غسل کرو ، دو رکعت نماز ادا کرو ویسے ہی جیسے نماز فریضۃ پڑھتے ہو ، اور تشھد و سلام پڑھنے کے بعد کہو :
اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلامُ وَ مِنْكَ السَّلامُ وَ إِلَيْكَ يَرْجِعُ وَ يَعُودُ السَّلامُ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ بَلِّغْ رُوْحَ مُحَمَّدٍ مِنِّي السَّلامَ وَ بَلِّغْ أَرْواحَ الأَئِمَةِ الصَّالِحينَ سَلامِي وَ ارْدُدْ عَلَيَّ مِنْهُمْ السَّلامَ وَ السَّلامُ عَلَيْهِمْ وَ رَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَكاتُهُ اللَّهُمَّ إِنَّ هاتَيْنِ الرَّكْعَتَيْنِ هَدِيَّةٌ مِنِّي إِلى رَسُولِ اللَّهِ فَأَثْبِتْنِي عَلَيْهِما ما أَمَّلْتُ وَ رَجَوْتُ فِيكَ وَ فِي رَسُولِكَ يا وَلِيَّ الْمُؤْمِنينَ ۔
اور پھر سجدہ میں جاکر چالیس مرتبہ کہو : يا حَىُّ يا قَيُّومُ يا حَيَّاً لا يَمُوتُ يا حَىُّ لا إِلهَ إِلَّا أَنْتَ يا ذَا الْجَلالِ وَ الإِكْرامِ يا أَرْحَمَ الرَّاحِمينَ ۔
اس کے بعد اپنے داہنے رخسار کو زمین پر رکھ کر چالیس مرتبہ کہو : يا حَىُّ يا قَيُّومُ يا حَيَّاً لا يَمُوتُ يا حَىُّ لا إِلهَ إِلَّا أَنْتَ يا ذَا الْجَلالِ وَ الإِكْرامِ يا أَرْحَمَ الرَّاحِمينَ ۔
اس کے بعد اپنے بائیں رخسار کو زمین پر رکھ کر چالیس مرتبہ کہو : يا حَىُّ يا قَيُّومُ يا حَيَّاً لا يَمُوتُ يا حَىُّ لا إِلهَ إِلَّا أَنْتَ يا ذَا الْجَلالِ وَ الإِكْرامِ يا أَرْحَمَ الرَّاحِمينَ ۔
پھر سجدے سے سر اٹھا کر دونوں ہاتھوں کو بلند کرکے چالیس مرتبہ کہو : يا حَىُّ يا قَيُّومُ يا حَيَّاً لا يَمُوتُ يا حَىُّ لا إِلهَ إِلَّا أَنْتَ يا ذَا الْجَلالِ وَ الإِكْرامِ يا أَرْحَمَ الرَّاحِمينَ ۔
پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو گردن میں ڈال کر اور انگشت شھادتین کو پکڑ کر چالیس مرتبہ کہو : يا حَىُّ يا قَيُّومُ يا حَيَّاً لا يَمُوتُ يا حَىُّ لا إِلهَ إِلَّا أَنْتَ يا ذَا الْجَلالِ وَ الإِكْرامِ يا أَرْحَمَ الرَّاحِمينَ ۔
پھر اپنی داڑھی کو بائیں ہاتھ سے پکڑ کر روتے ہوئے یا رونے کی صورت بنا کر کہو : يا مُحَمَّدُ يا رَسُولَ اللَّهِ أَشْكُو إِلَى اللَّهِ وَ إِلَيْكَ حاجَتي وَ إِلى أَهْلِ بَيْتِكَ الرَّاشِدينَ حاجَتي وَ بِكُمْ أَتَوَجَّهُ إِلَى اللَّهِ فِي حاجَتي
پھر سجدے میں جا کر اس قدر يا اللَّهُ يا اللَّهُ کہو کہ سانس ٹوٹ جائے اور پھر کہو صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ افْعَلْ بِي كَذا وَ كَذا ، كَذا وَ كَذا کی جگہ اپنی حاجت بیان کرو ۔ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا میں ضمانت کرتا ہوں کہ خداوند عزوجل اس عمل کے انجام دینے والے کو اپنی جگہ سے ہلنے سے پہلے اس کی حاجت عطا کرے گا ۔
Add new comment