شیخ بہائی علیہ الرحمہ نقل کرتے ہیں کہ جو بھی اس دعا کو اس حال میں پڑھے کہ اس کا دل صاف ہو اور اس کے اعتقادات بھی صحیح ہوں پھر اسے اس کی مراد نہ ملے تو وہ قیامت میں میری شکایت کرے اور میرا گریبان تھامے ۔
یہ دعا حاجتوں کے برآوردہ ہونے کے ساتھ ساتھ بیماروں کی شفا کے لئے بھی مفید ہے کہ اگر بیمار اچھا نہ ہوا تو گویا اس کی موت اگئی ہے اور اس کے سلسلہ میں کچھ بھی نہیں کیا جاسکتا ، اس دعا کو مسجد میں پڑھنا بہتر ہے اور وہ دعا یہ ہے :
ستر مرتبہ کہے :
لااِلهَ اِلَّا اللهُ بِعِزَّتِكَ وَقُدرَتِك . لااِلهَ اِلَّا اللهُ بِحَقِّ حَقِّكَ وَحُرمَتِكَ . لااِلهَ اِلَّا اللهُ فَرِّج بِرَحمَتِك ۔
دولت حاصل کرنے کی دعا
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا : زیادہ دولت اور عظیم سرمایہ پانے کے لئے ہر جمعرات کو ۴۰ مرتبہ سورہ نصر کی تلاوت کرے ، تلاوت کرنے والے کو اتنا مال ملے گا جس کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتا ہے ۔
توجہ : تمام اعمال اور دعاوں کے قبول ہونے کی اہم شرط واجبات کا انجام دینا اور گناہوں سے دوری ہے کہ واجبات کے ترک کرنے والے اور گناہوں کے انجام دینے والے کی دعائیں توبہ کے بغیر قبول نہیں ہوتیں ۔
تبصرے
Iltimase dua
Add new comment