Sat, 02/18/2023 - 08:25
امیرالمؤمنین على ابن ابی طالب علیہ السلام نے فلسفہ بعثت رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : «فَبَعَثَ فیهِمْ رُسُلَه، وَ وَاتَرَ اِلَیْهِمْ اَنْبِیَائَهُ، لِیَسْتَاْدُوهُمْ مِیثاقَ فِطْرَتِهِ، وَ یُذَکِّرُوهُمْ مَنْسِىَّ نِعْمَتِهِ وَ یَحْتَجُّوا عَلَیْهِمْ بِالتَّبْلِیغِ، وَ یُثِیرُوا لَهُمْ دَفَائِنَ الْعُقُولِ ويُرُوهُمْ آيَاتِ الْمَقْدِرَةِ» (۱)
پروردگار نے ان کے درمیان رسول بھیجے ، انبیاء کا تسلسل قائم کیا تاکہ وہ ان سے فطرت کی امانت کو واپس لیں اور انہیں بھولی ہوئی نعمت پروردگار کویاد دلائیں تبلیغ کے ذریعہ ان پر اتمام حجت کریں اور ان کی عقل کے دفینوں کوباہرلائیں اور انہیں قدرت الہی کی نشانیاں دکھلائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: نهج البلاغه، خطبه ۱۔
Add new comment