حالت نجاست میں عورت کا نذر پکانا

Sun, 02/12/2023 - 15:17

مستحب ہے کہ عورت جب حیض کی حالت میں ہو تو نماز کے وقت خود کو پاک و صاف کرے ، اپنی روئی اور پیڈ کو بدلے ، وضو کرے اور قبلہ رخ مصلے پر بیٹھے ، دعا ، نماز ، ذکر خدا اور محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ و الہ وسلم پر صلوات و درود بھیجے ۔

اس مقام پر عام طور سے مومنات کے ذھن میں ایک سوال اٹھتا ہے کہ جب عورت حیض کی حالت میں ہو یا کلی طور سے نجاست کی حالت میں ہو تو کیا نذر و نیاز پکا سکتی ہے ؟

جواب:

آیت الله خامنہ ای دام ظلہ: ایسی حالت میں نذر و نیاز و پکانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

ایت اللہ مکارم شیرازی دام ظلہ: حیض یا نجاست کی حالت میں نذر و نیاز پکانے میں کوئی حرج نہیں ہے مگر یہ کہ جس مقام پر نذر پکائی جارہی ہو وہ مقام مسجد ہو اور چونکہ نجاست کی حالت میں مسجد میں جانا اور رکنا حرام ہے لذا نذر پکانا بھی حرام ہے ، البتہ حرمت ، نذر پکانے سے متعلق نہیں ہے بلکہ مسجد میں حاضری سے متعلق ہے ۔

نتیجہ :

تمام روایات اور مراجع کرام کے نظریات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ عورت حیض کی حالت میں نذر کی چیزیں پکا سکتی ہے اور اسے کھا بھی سکتی ہے ، شریعت نے اس میں کوئی ممانعت نہیں کی ہے ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 29