اج ۲۴ رجب ایک روایت اور تاریخ کے مطابق، سن ۷ ھجری قمری میں امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے ہاتھوں خیبر فتح ہونے کا دن ہے ، مدینہ کے شمال (اتری علاقہ) میں ایک حاصل خیز وسیع رقبہ کو خیبر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ، جس میں یہودیوں نے اپنی حفاظت کے لئے مضبوط قلعے بنا رکھے تھے ، اس حوالے سے کہ خیبر کی مٹی اور وہاں موجود پانی کھیتی کے لئے بہت مناسب تھا اس علاقہ میں ساکن لوگ ثروت و دولت اور اسلحہ اکٹھا کرنے بہت کامیاب رہے تھے ، خیبر میں بسنے والوں کی تعداد تقریبا ۲۰ ہزار تھی اور ان میں کافی تعداد میں جنگجو ، بہادر ، نڈر اور دلیر افراد موجود تھے ۔
خیبر کے یہودیوں نے تمام کافر عربوں کو اسلامی حکومت کو سرنگوں کرنے پر اکسایا اور ان کی ہمت بڑھائی ، مشرکین کی فوج ان کی مالی امداد کی وجہ سے عربستان کے مختلف گوشے سے اکٹھا ہوکر مدینہ کے قریب پہنچ گئی اور جنگ احزاب سامنے آئی ، حملہ آور فوج مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی تدبیر اور ان کے سپاہیوں کی جانفشانی کے نتیجہ میں ایک مہینہ تک رُکی رہی اور پھر واپس لوٹ گئی ۔
خیبر کے یہودیوں کی اس حرکت نے پیغمبر اسلام (ص) کو اس بات پر مجبور کیا کہ اپ (ص) فتنہ کی اس جڑ کو کاٹ دیں اور بنیاد گرادیں کیوں کہ عین ممکن تھا وہ دوبارہ ایسا قدم اٹھاتے جس سے مسلمانوں کو عظیم گھاٹے اور نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مسلمانوں کو حکم دیا کہ وہ قلعہ خیبر فتح کرنے کے لئے خود آمادہ کریں اور فرمایا کہ اس جنگ میں فقط وہ لوگ ہی شریک ہوسکتے ہیں جو صلح حدیبہ میں موجود تھے ، ان کے علاوہ لوگ اپنی خواہش سے جنگ میں تو شریک ہوسکتے مگر انہیں مال غنیمت نہیں ملے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
Add new comment