ماه شعبان احادیث و روایات کی نگاہ میں

Wed, 02/22/2023 - 06:26

مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ رجب خدا کا مہینہ (شھراللہ)، شعبان میرا مہینہ (شعبان شهری) اور رمضان میری امت کا مہینہ (رمضان شهر امّتی) (۱) ہے ، نیز ایک دوسرے مقام پر یوں فرمایا کہ شعبان شهری رحم اللّه من أعاننی علی شهری (۲) شعبان میرا مہینہ ہے خدا اس پر رحمت نازل فرمائے ، اس کی بخشش کرے جو اس مہینہ میں میری مدد کرے ، انحضرت نے ایک اور حدیث میں فرمایا کہ شعبان وہ مہینہ ہے جس میں انسانوں کے اعمال اوپر جاتے ہیں جبکہ لوگ اس غافل ہیں ۔ (۳)

رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے ماہ شعبان می روزہ رکھنے کے حوالے سے فرمایا کہ جو بھی اس ماہ میں روزہ رکھے گا بہشت اس پر واجب ہے اور بعض روایتوں میں ماہ شعبان کو مہینوں کے سید و سردار کے نام سے یاد کیا گیا ہے ۔ (۴)

چھٹے امام  حضرت جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ اپ نے فرمایا : جس وقت ماہ شعبان آپہنچتا میرے دادا علی ابن الحسین زین العابدین علیہ السلام اپنے اصحاب اور ناصروں کو اکٹھا کرے فرماتے کہ اے میرے اصحاب اور ناصر کیا اپ جانتے ہیں کہ کونسا مہینہ آپہنچا ہے ؟ یہ ماہ شعبان ہے اس ماہ کے لئے رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا : ماہ شعبان میرا مہینہ ہے ، لہذا رسول خدا (ص) سے اظھار دوستی و محبت اور خدا سے قربت حاصل کرنے کے لئے اس ماہ میں روزہ رکھو ، اس خدا کی قسم کہ جس قبضۂ قدرت میں علی ابن الحسین [علیہ السلام] کی جان ہے میں نے اپنے والد حسین ابن علی علیہ السلام سے سنا اور انہوں نے امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے سنا کہ انہوں نے فرمایا: جو بھی رسول خدا (ص) سے اظھار دوستی و محبت اور خدا سے قربت حاصل کرنے کے لئے ماہ شعبان میں روزہ رکھے گا اسے قیامت میں اپنی بزرگی اور کرامت کی منزلیں عطا کرے گا اور اس پر جنت واجب کرے گا ۔ (۵)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: وسایل الشیعه، ج 10، ص 480 ۔

۲: وہی ، ص 497 ۔

۳: وہی ، ص 502 ۔

۴: وہی، ج 8، ص 98 ۔

۵: بحارالانوار، ج 94 و 79 باب 56 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 10 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 45