Sun, 02/19/2023 - 08:25
سيد ابن طاووس نقل کرتے ہیں کہ جب مروان بن حکم نے یزید ابن معاویہ کے حکم مطابق رات کی تاریکی میں حضرت امام حسین علیہ السلام سے بیعت کا مطالبہ کیا تو حضرت نے فرمایا : انّا للّه و إنّا إليه راجعون و على الاسلام السّلام اذ قد بليت الامّة براع مثل يزيد، و لقد سمعت جدّى رسول اللّه صلّى اللّه عليه و آله يقول ۔ (۱)
«انّا للّه و انّا اليه راجعون» اس دین پر سلام جس کا حاکم یزید ابن معاویہ جیسا انسان ہو ، میں نے اپنے جد رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے یہ سنا ہے کہ حضرت (ص) نے فرمایا : ابوسفیان کی نسل پر خلافت حرام ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: موسوعة كلمات الامام الحسين عليه السلام ، 285، ح252 ۔
Add new comment