امام سجاد عليہ السلام کی علمی شخصيت

Sat, 02/25/2023 - 10:17

علم اور دانش انسانی اقدار و منزلت اور عظمت کا بہترین معیار ہے ، اور خداوند متعال کے فرمان کے مطابق انسان علم کی وجہ سے دوسروں سے بالاتر ہے ، « الَّذِينَ آمَنُوا مِنْکُمْ وَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ وَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ» ۔ (1)

ایمان اور جن کو علم دیا گیا ہے ان کے درجات کو بلند کرنا چاہتا ہے اور اللہ تمہارے اعمال سے خوب با خبر ہے ۔

شیعوں کا اس بات پر عقیدہ ہے کہ تمام معصوم امام علیہم السلام خدا کے منتخب بندے ہیں اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے بعد مسلمانوں کی ہدایت کی ذمہ داری ان کے دوش پرہے نیز علم کے اعلی ترین درجہ پر فائز ہیں ۔

خود امام سجاد علیہ السلام اس سلسلہ میں فرماتے ہیں : «... ہم خدا کے منتخب بندے اور رسولوں کے وصی ہیں نیز دین اور قران کے سلسلہ میں ہر کسی سے بالاتر ہیں ، ہم علم کے اعلی ترین مرتبہ پر فائز ہیں اور انبیاء الھی علیہم السلام کے تمام علوم ہمہ عطا کئے گئے ہیں» ۔ (2)

اگر چہ امام سجاد علیہ السلام کے بیان کے مطابق انبیاء الھی کے تمام علوم معصوم امام علیہم السلام کے پاس موجود ہیں مگر امام سجاد علیہ السلام اور دیگر اماموں کو اپنے دوران امامت میں ظالم اور جابر حکمرانوں کی جانب سے لگائے ہوئے پہرے اور گھٹن کے ماحول کی وجہ سے علم پھیلانے اور شاگردوں کی تربیت کا موقع نہ ملا ۔

امام سجاد علیہ السلام نے اپنی حیات کے اخری لمحات میں جب شیعوں کا ایک گروہ اپ کی عیادت کو ایا تو اپنے لاڈے بیٹے امام محمد باقر علیہ السلام کی جانب اشارہ کرکے فرمایا: اس صندوق کی حفاظت کرنا ، اس صندوق میں سونا اور چاندی نہیں ہے بلکہ علم کا ذخیرہ ہے ۔ (3)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

1- قران کریم ، سورہ مجادلہ ، ایت 11 ۔

2- فروخ صفار ، بصائر الدرجات، ص 120 و امام سجاد جمال نيايشگران، ص194 ۔

3- وہی، ص165 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 77