خدا ماہ رجب میں اپنے بندوں سے کس طرح گفتگو کرتا ہے

Sun, 02/05/2023 - 09:28

اس دعا کے دوسرے فقرے میں ماہ رجب کے معنوی فائدہ کے سلسلہ میں ہم پڑھتے ہیں ، «الشَّهْرُ شَهْرِی وَ الْعَبْدُ عَبْدِی وَ الرَّحْمَةُ رَحْمَتِی فَمَنْ دَعَانِی فِی هَذَا الشَّهْرِ أَجَبْتُهُ وَ مَنْ سَأَلَنِی أَعْطَیْتُهُ وَ مَنِ اسْتَهْدَانِی هَدَیْتُهُ وَ جَعَلْتُ هَذَا الشَّهْرَ حَبْلًا بَیْنِی وَ بَیْنَ عِبَادِی فَمَنِ اعْتَصَمَ بِهِ وَصَلَ إِلَیَّ ؛ یہ مہینہ میرا مہینہ ہے ، بندہ بھی میرا بندہ ہے ، جو اس ماہ میں مجھ سے مانگے گا میں اسے عطا کروں گا ، جو مجھ سے ہدایت کی درخواست کرے گا اسے ہدایت کروں گا ، میں نے اس ماہ میں اپنے اور اپنے بندوں کے درمیان رسمان قرار دیا ہے لہذا جو بھی اس رسمان کو تھام لے گا مجھ سے جڑ جائے گا » ۔

اس حدیث میں اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ ماہ رجب پر خدا کی رحمت احاطہ کئے ہوئے ہے ، ایک طرف تو فرشتہ خدا کی جانب سے ندا دیتا ہے کہ «وَ الرَّحْمَةُ رَحْمَتِی» یعنی رحمت میری رحمت ہے ، یہ وہی مفھوم اور مطلب ہے جس کی جانب خداوند متعال نے قران کریم میں ارشاد فرمایا ہے کہ اس کی رحمت تمام چیزوں کے شامل حال ہے « وَ رَحْمَتی‏ وَسِعَتْ كُلَّ شَیْ‏ءٍ ؛ میری رحمت تمام چیزوں کو اپنے احاطہ میں لئے ہوئے ہے » (۱) خداوند متعال کے عمل کی اساس و بنیاد دو چیزوں پر رکھی گئی ہے ، ایک اس کی رحمانیت پر تو دوسرے اس کی رحمیمیت پر ، یہ وہی مطلب اور مفھوم ہے جس کی جانب خداوند متعال نے قران کی ابتدائی ایات میں بھی اشارہ فرمایا ہے : « بِسْمِ‏ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحیم‏ ؛ شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے » ۔ (۲)

رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے ماہ رجب کی فضلیت کے سلسلہ میں فرمایا : أكثِروا مِنَ الاِستِغفارِ في شَهرِ رَجَبٍ ، فَإِنَّ للّهِ في كُلِّ ساعَةٍ مِنهُ عُتَقاءَ مِنَ النّارِ ، وإنَّ للّهِ مَدائِنَ لا يَدخُلُها إلّا مَن صامَ [ شَهرَ] رَجَبٍ ۔ (۳)

ماہ رجب میں زیادہ سے زیادہ مغفرت اور بخشش کی دعا کیا کرو کیوں کہ خداوند متعال اس ماہ کی ہر گھڑی میں کچھ گناہگاروں کو جہنم کی آگ سے نجات دیتا ہے ، خداوند متعال کے نزدیک کچھ شھر ہیں اس میں وہ داخل ہوں گے جنہوں نے ماہ رجب میں روزہ رکھا ہوگا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

۱: قران کریم ، سورہ انبیاء ، ایت ۱۵۶ ۔

۲: قران کریم ، سورہ حمد ، ایت ۱ ۔

 ۳: الفردوس ، ج ۱ ص ۸۱ ح ۲۴۷ ، عن الإمام عليّ عليه السلام ، و كنز العمّال ، ج ۱ ص ۴۸۱ ح ۲۱۰۱ ، و نهج الذكر ، ج ۴ ص ۱۲۰ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 84