ماہ رجب کے معنوی فوائد

Sun, 02/05/2023 - 12:37

ماہ رجب ایک طرف تو الھی رحمت میں غوطہ ور ہونے کا موقع تو دوسری طرف اس ماہ رحمت کی خصوصیت سے استفادہ کے لئے خود کو امادہ کرنے کی مناسب گھڑی ہے ۔

معصوم اماموں علیہم السلام سے نقل ہونے والی روایات اس ماہ کی شرافت اور عظمت اور انفرادی ہونے پر گواہ ہیں ، کثیر روایات میں سے مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے منقول حدیث موجود ہے کہ ماہ رجب کی ہر رات ملائکہ اسمان اواز دیتے ہیں ۔

سید بن طاووس اقبال الاعمال کی دوسری جلد میں اس ماہ کی فضلیت و برکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ « إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى نَصَبَ فِی السَّمَاءِ السَّابِعَةِ مَلَکاً یُقَالُ لَهُ الدَّاعِی فَإِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَجَبٍ یُنَادِی ذَلِکَ الْمَلَکُ کُلَّ لَیْلَةٍ مِنْهُ إِلَى الصَّبَاحِ طُوبَى لِلذَّاکِرِینَ طُوبَى لِلطَّائِعِینَ وَ یَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى أَنَا جَلِیسُ مَنْ جَالَسَنِی وَ مُطِیعُ مَنْ أَطَاعَنِی وَ غَافِرُ مَنِ اسْتَغْفَرَنِی ؛  خداوند عالم نے اسمان ہفتم پر ایک ملک [فرشتہ] کو قرار دیا ہے جس کا نام داعی ہے ، جب ماہ رجب کا چاند نمودار ہوتا ہے تو اسمان ہفتم کا فرشتہ ، رجب کی ہر شب ، صبح تک ندا دیتا ہے کہ « خوش نصیب ہیں ذکر کرنے والے اور خوش نصیب ہیں اطاعت و پیروی کرنے والے ، اس فرشتے یہ کہنا ہے کہ خداوند یہ فرماتا ہے کہ میں اس کا ہم نشین ہوں جو ہمارا ہم نشین بنے ، میں اس بات مانوں گا جو میری بات مانے ، جو بھی مجھ سے مغفرت اور بخشش کی درخواست کرے میں اسے بخش دوں گا » ۔ (۱)

صاحب کتاب بحار الانوار علامہ مجلسی ، رسول اسلام صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے منقول ایک اور حدیث اپنی کتاب میں تحریر فرماتے ہیں : كانَ رسولُ اللّهِ صلى الله عليه و آله إذا جاءَ شَهرُ رَجبٍ جَمَعَ المسلمِينَ حَولَهُ و قامَ فيهِم خَطيبا ......... ثمّ قال: أيّها المسلمونَ، قد أظَلَّكُم شَهرٌ عظيمٌ مُبارَكٌ ، و هو شَهرُ الأصَبِّ ، يَصُبُّ فيهِ الرحمَةَ عَلى مَن عَبَدَهُ إلاّ عَبدا مُشرِكا أو مُظهِرَ بِدعَةٍ في الإسلامِ  ۔ (۲)

جب بھی ماہ رجب آجاتا تو رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم مسلمانوں کو اپنے اطراف ، ارد گرد اکٹھا کرکے خطبہ دیتے اور فرماتے : اے مسلمان ! عظیم اور مبارک مہینہ تم پر سایہ فگن ہے ، یہ مہینہ رحمتوں کے نازل ہونے کا مہینہ ہے ، خداوند متعال اس ماہ میں اپنے بندوں پر رحمتیں نازل کرتا ہے الا یہ کہ وہ بندہ مشرک ہو یا اسلام میں بدعتیں پیدا کرنے والا ہو ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: الإقبال : ج ۳ ص ۱۷۴ ، و بحار الأنوار ، ج ۹۸ ص ۳۷۷ ح ۱ ، و حكمت نامه پيامبر اعظم صلَّي الله عليه و آله و سلّم ۶ - جلد ۶ صفحه : ۳۰۲ ۔

۲: مجلسی ، محمد باقر، بحار الأنوار : ۹۷ / ۴۷ /۳۳ ، و ميزان الحكمه ۴ ، ج۴ ، ص ۳۹۷ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 76