قرآن، ابدی نور

Sun, 01/29/2023 - 14:16

سوئڈ اور دیگر یورپین ممالک میں قرآن کریم کی توہین اسلام دشمن عناصر کی عاجزی اور ناتوانی کی نشانی ہے کہ دشمن اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اس الہی کتاب کو دنیا میں پھلنے اور دلوں میں جگہ بنانے سے ناتوان ہے ، ایک ناکام کوشش جس کا نتیجہ بدنامی اور بے ابروئی کے سوا کچھ بھی نہیں ۔

قران کریم اسمانی کتاب اور اخری پیغمبر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کا دائمی معجزہ ہے ، یہ الہی معجزہ انسانوں کی ہدایت کے لئے معرفت ، اخلاق اور علم کے سمندر سے مالا مال ہے ، اس کتاب کے دامن میں انسانوں کی ہدایت کا نایاب نسخہ موجود ہے ۔

خداوند متعال نے ضدی مزاج ، جاہل اور نادان کفار و مشرکین پر اپنی حجت تمام کرنے اور اسے بے مثال کتاب ثابت کرنے کی غرض سے فرمایا کہ اگر اس [قران] جیسا لاسکتے ہو تو لے آو «فَلْيَأْتُوا بِحَديثٍ مِثْلِهِ إِنْ كانُوا صادِقين‏ ؛ اگر قران کے منکرین اپنے دعوے میں سچے ہیں تو اس جیسا لے آئیں»  (۱)

خداوند متعال نے بعد ایتوں میں کفار و مشرکین کو دی جانے والی تحدی کی مقدار کم کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام قران کا جواب نہیں لاسکتے تو ایک سورہ کا ہی جواب لے آو « قُلْ فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِثْلِهِ وَ ادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِنْ دُونِ الله إِنْ کُنْتُمْ صادِقینَ ؛ اے پیغمبر کہدیجئے کہ اگر وہ اپنی باتوں میں سچے ہیں تو اس کی سوروں میں سے کسی ایک سورہ کے مانند ہی لے آئیں اور اس سلسلہ میں خدا کےعلاوہ جسے چاہیں اسے مدد کو بلا لیں » (۲)

مگر کیا کوئی اپنے خالق کے مانند گفتگو کرسکتا ہے اور کوئی تحریر رقم کرسکتا ہے «قُلْ لَئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلى‏ أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هذَا الْقُرْآنِ لا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَ لَوْ كانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهيرا ؛ اے پیغمبر کہدیجئے کہ اگرانس و جن اکٹھا ہوجائیں اور قران کے مانند کچھ لانا چاہیں تو بھی نہیں لاسکتے چاہے جس قدر اس کام میں ایک دوسرے کی مدد کریں » ۔ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قران کریم ، سورہ طور، ایت ۳۴ ۔

۲: قران کریم ، سورہ یونس ، ایت ۳۸ ۔

۳: قران کریم ، سورہ اسراء ، ایت ۸۸ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 29