قرآن الہی معجزہ

Sat, 01/28/2023 - 13:42

ہم سبھی ! ایک مدت کے بعد دوبارہ الھی کتاب ، مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ و سلم کا دائمی معجزہ ، قران کریم کی توھین اور قران سوزی سے روبرو ہیں ، قران علم و معنویت اور معرفت کے حوالے سے وہ عظیم کتاب ہے جس کے سلسلہ میں خود قران کا ارشاد ہے لَوْ أَنْزَلْنَا هَٰذَا الْقُرْآنَ عَلَىٰ جَبَلٍ لَرَأَيْتَهُ خَاشِعًا مُتَصَدِّعًا مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ ؛ اگر میں اس قران کو پہاڑ پر نازل کرتا تو خوف خدا سے لرز رہا ہوتا ۔ (۱)

قران وہ الھی کتاب ہے جس کے ایک ایک نقطہ سے الھی اعجاز نمایاں ہے ، مضامین، اسلوب بیان اور طرز ادا پر ہر زبان کا جاننے والا فدا ہے، خواہ وہ اسلام کا حلقہ احباب ہو یا دیگر مذھب کے ماننے والے ، ایات قرآن میں موجود رمز و رموز کو ہر ایک نے تسلیم کیا جبکہ دیگر آسمانی کتابیں خود انہیں کے ماننے والوں کی نظرمیں مشکوک الصحت ہوچکی ہیں ، اور اس کی ایک بنیاد یہ بھی ہے کہ قران کی حفاظت کی خود خداوند متعال نے ذمہ داری لی جیسا کہ اس نے فرمایا : إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ، ہم نے ذکر (قران) کو نازل کیا اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں ۔ (۲) اور اگر یوں کہا جائے کہ یہ کتاب تمام آسمانی کتابوں کا نچوڑ اور مجموعہ ہے تو غلط نہ ہوگا ، چنانچہ اس کتاب میں کہیں زبور کا مجموعہ مناجات ہے تو کہیں انجیل کے کلمات اور کسی مقام پر توریت کا گنجینہٴ شریعت ۔

قران اپنے ظاھر اور باطن میں اس قدر معجزات کے دریا سمیٹے ہوئے کہ اس نے مخالفین کو للکارا اور ڈنکے کی چوٹ پر کہا : وَإِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِمَّا نَزَّلْنَا عَلَىٰ عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِنْ مِثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ ۔ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قران کریم ، سورہ حشر،  ایت ۲۱ ۔

۲: قران کریم ، سورہ حجر ،  ایت ۹ ۔

۳: قران کریم ، سورہ بقرہ ،  ایت ۲۳ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 38