قرآن کریم عیسائی دانشوروں کی نگاہ میں

Sat, 01/28/2023 - 15:04

مغربی دنیا کے کچھ نادان افراد اور جاہل طبقہ قران کریم کو شدت پسندی اور دھشت گردی کا منبع و مرکز بتانے میں کوشاں ہے جبکہ اس الہی کتاب نے ، تعصب ، قوم پرستی ، ظلم ، زیادتی ، خیانت اور جہالت سے نکالنے ، مختلف علوم سے بہرہ ور کرنے ، تمدن کو بلند کرنے اور امن عامہ کو مضبوط بنانے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ بے نظیر اور لاثانی ہے ۔

تاریخ کے ورق پر آپ کو ایسے سینکڑوں افراد مل جائیں گے جنھوں نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف تعصب کی بھٹی میں جل کر اپنا وجود مٹا دیا مگر وہ بھی قرآن کی حقانیت کو چھپا نہ سکے چنانچہ مشہور متعصب پادری ”ریورینڈر جی ایم ایڈویل“ تحریر کرتے ہیں : قرآن کریم کی تعلیم نے بت پرستی مٹائی، جنات اور مادیت کا شرک مٹایا، اللہ کی عبادت قائم کی، بچوں کے قتل کی رسم نیست و نابود کی، ام الخبائث شراب کو حرام مطلق ٹھہرایا، چوری، جوا، زنا کاری اور قتل وغیرہ کی ایسی سخت سزائیں مقرر کیں کہ کوئی شخص ارتکاب جرم کی جرأت ہی نہ کرسکے۔

نپولین بونا پارٹ اس الھی کتاب کے سلسلہ میں رقم طراز ہوئے: میرا یقین ہے کہ قرآن پاک کے قوانین ہی انسانیت کے لیے سچے اصول ہیں اور نسل انسانی کی فلاح قرآن پاک کے نظام حیات میں ہے۔

فرانسیسی فاضل کلاضل لکھتے ہیں : قرآن مذہبی قواعد اور احکام ہی کا مجموعہ نہیں ہے بلکہ اس میں اجتماعی اور سوشل احکام بھی ہیں جو انسانی زندگی کے لیے ہرحالت میں مفید ہیں ۔

موسیو کاسٹن کار قران کریم کے سلسلہ میں رقم فرماتے ہیں : زمین سے اگرحکومت قرآن جاتی رہے تو دنیا کا امن و امان کبھی قائم نہ رہے۔

پروفیسر کارلائل بھی قران کریم کی حقانیت اور طھارت کی گواہی دیتے ہوئے کہتے ہیں : میرے نزدیک قرآن کریم میں خلوص و سچائی کا وصف ہر پہلو سے موجود ہے اور یہ بالکل سچ اور کھلی حقیقت ہے کہ اگر خوبی پیدا ہوسکتی ہے تو اسی سے ہوسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

https://news.iium.edu.my/?p=169412#:~:text=Napoleon%20even%20said%20that....

https://victorianweb.org/authors/carlyle/heroes/lewkowicz10.html

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 32