بہترین عبادت امام محمد باقر علیہ السلام کی نگاہ میں 

Mon, 01/23/2023 - 15:23

روایات کے فقروں سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ معصوم رہبروں نے روایتوں میں کس عبادت کو بہترین عبادت شمار کیا ہے کہ جسے انسان کو انجام دینا چاہئے یا اس سے خود کو دور رکھنا چاہئے ۔

امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : « مَا مِن عِبَادَة أفضَلَ عِندَ اللهِ مِن عِفَّةِ بَطن وَ فَرج ؛ شرمگاہ کی حفاظت اور شہوتوں سے دوری سے بہتر خدا کے نزدیک کوئی عبادت نہیں » ۔ (۱)

امام محمد باقر علیہ السلام نے مذکورہ حدیث میں بغیر کسی وجہ کے شہوتوں سے دور رہنے کو بہترین عبادت شمار نہیں کیا ہے کیوں نفس امارہ کے جنگ کا میدان ایک وسیع میدان ہے اور وہ انسان کی پوری زندگی ہے ، ہر انسان کا نفس امارہ اس کا عظیم دشمن ہے جو سرکش گھوڑے کے مانند آزاد ہے ، اس کے ہاتھ اور پیر کھلے ہوئے ہیں نیز انسانوں کے کمزور پہلووں سے بھی بخوبی آگاہ ہے ، لہذا امام محمد باقر علیہ السلام نے اس جنگ میں جیت کو بہترین عبادت شمار کیا ہے ۔

قران کریم میں خداوند متعال نے بھی مومنین کے اہم اور خاص صفات میں سے پاکدامنی ، طھارت نفس اور نفسانی خواہشات سے دوری کو بہترین عمل بیان کیا ہے ، سورہ مومنون کی ۵ ویں ایت شریفہ میں ارشاد ہے « وَ الَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ » وہ لوگ جو اپنے دامن کو الودگی اور برائیوں سے دور رکھتے ہیں ۔ (۲)  

امام محمد باقر علیہ السلام نے جہاد نفس اور شہوتوں سے مقابلہ کو جہاد کا مصداق قرار دیتے ہوئے فرمایا : « لا فضیلة کالجهاد و لاجهاد کمجاهدة الهوی ؛ جہاد سے بہتر کوئی فضیلت نہیں اور جہاد نفس سے بہتر کوئی جہاد نہیں » ۔ (۳)

دین نے اسلام چونکہ نفس امارہ سے مقابلے کو جہاد شمار کیا ہے لہذا اس سے مقابلے کا اجر و اس کی جزاء بھی عظیم رکھی ہے ، یہی وہ وجہ ہے جس کی بنیاد پر امام محمد باقر نے اس عمل [شہوتوں سے دوری] کو بہترین عمل قرار دیا اور اس میں شکست کی صورت میں بدترین سزا کا اعلان فرمایا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: کلینی ، اصول كافی، ج ۲ ، ص ۶۳۰ ۔

۲: قران کریم ، سورہ مومون، ایت ۵ ۔   

۳: نوری ، میرزا حسین ، مستدرک الوسائل ،  ج ۱۱،  ص ۱۴۳ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 53