امام محمد باقر علیہ السلام علمائے اہل سنت کی نگاہ میں (۲)

Mon, 01/23/2023 - 15:11

موصلی کتاب مناقب آل محمد (ص) میں تحریر کرتے ہیں کہ اپ خدا کے عبادت گزار بندے ، خاضع ، صابر ، اعلی حسب و نسب کے مالک ، پیغمبروں کی طاھر و پاک و پاکیزہ نسل کا حصہ ، دیندار ، عالم اور شفیق و مہربان تھے ۔(۱)

ابن کثیر کتاب البدایه و النهایه میں تحریر کرتے ہیں کہ : اپ جلیل القدر تابعی ، عظیم منزلت کے مالک ، امت مسلمہ میں علم کا اہم ستون ، سیادت اور شرافت میں معروف و مشھور ، عبادت گزار ، خاشع و خاضع ، صابر ، پیغمبر اسلام (ص) کی نسل میں سے ، اعلی حسب و نسب کے مالک ، خوف خدا میں حد سے زیادہ آنسو بہانے والے ، خطرات سے آگاہ ، دشمنی اور اختلاف سے پرھیز کرنے والے تھے ۔ (۲)

عسقلانی اپنی کتاب تهذیب التهذیب میں ابوعبد الله محمد بن منکدر سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: میں نہیں سوچ سکتا تھا کہ علی بن حسین [علیہ السلام] کے خود ان کے جیسی اولاد بھی ہوگی کہ جو فضائل و کمالات میں ان کے ہوبہو ہو یہاں تک میں ان کے اس بیٹے محمد بن علی [علیہ السلام] کا دیدار کیا اور یہ بھی اس لئے تھا کہ میں انہیں نصیحت کرنا چاہ رہا تھا مگر انہوں نے مجھے نصیحت فرمائی ، مجھے قیامت و موت کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور اس کی یاد دلائی ۔ (۳)

مذکورہ تمام ان کے اوصاف کے پیش نظر کہ جسے سنی مذھب کے بزرگ علمائے کرام نے اپنی معتبر کتابوں میں امام محمد باقر علیہ السلام کے سلسلہ میں تحریر فرمایا ہے دشمن اور کینہ توز افراد کے لئے کسی قسم کا شک و شبھہ نہیں رہ جاتا کہ آپ رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے حقیقی جانشین اور وارث ہیں اور «حدیث اثنی عشر خلیفه» کہ جسے سنی اور شیعہ دونوں نے اپنی کتابوں معتبر سند کے ساتھ نقل کیا ہے ، کا ایک مصداق ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱:  مناقب آل محمد(ص) ، موصلی ،ص ۱۱۸ ۔

۲: البدایه و النهایه، ابن کثیر دمشقی، ج 9 ، ص ۲۵۷ ۔

۳:  تهذیب التهذیب ، عسقلانی، ج 5 ، ص ۲۲۶ ، شمار ۷۱۷۲۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
15 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 45