محبت اہلبیت علیہم السلام کیوں اجر رسالت ہے ؟

Thu, 12/08/2022 - 07:53

امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا: هَلِ الدِّینُ إِلَّا الْحُبُّ ؛ کیا دین محبت کے سوا کچھ اور ہے ؟ (۱)  اسی لئے خداوند متعال نے رسالت کا اجر حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور دیگر اہلبیت علیہم السلام کی محبت قرار دیا ہے ، جیسا کہ قران میں ارشاد ہوا : « قُلْ لا أَسْئَلُکُمْ عَلَیْهِ أَجْراً إِلاَّ الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبی ؛ میں اِس (تبلیغ رسالت) پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا مگر میرے اہلبیت سے محبت چاہتا ہوں » ۔ (۲) کیوں کہ محبت کے بغیر معاشرہ کی ہدایت اور اصلاح کے حوالے سے مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی تمام زحمتیں رایگاں ہوجائیں گی ۔

اہلبیت اطھار علیہم السلام کی محبت خداوند متعال کی محبت کے طول میں

ان نورانی اور آسمانی مخلوق عالم کی سیرت میں محبت کے تمام مراحل خداوند متعال کی محبت کے طول میں ہے یعنی تمام محبتوں اور عشق کا خاتمہ اور منتہی خداوند متعال کی ذات گرامی ہے اسی بنیاد پر اہلبیت علیہم السلام کی محبت ، انسانوں کو خداوند متعال کی جانب ہدایت کرتی ہے ۔

چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر کسی کی دوستی اور دشمنی ، عطا و بخشش خدا کے لئے ہو تو وہ ایمان کے بالا ترین مرتبہ پر فائز ہے اور اس کا ایمان کامل ہے ۔

یقینا یہ وہ راستہ ہے جہاں عشق و محبت کا اظھار دلوں کو شکار کرلیتا ہے ، کینہ اور نفرت کی بھڑکتی اگ کو بجھا دیتا ہے ، اختلافات کو مٹا دیتا ہے ، ڈپریشن کا علاج کرتا ہے اور زندگی کے سخت ترین حالت کو برداشت کرنے کی طاقت عطا کرتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: مجلسی ، محمد باقر، بحارالانوار، ج‏27، ص 95 ۔

۲: قران کریم ، سورہ شورای ، ایت ۲۳ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
18 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 48