کیا کالی بلیاں جن ہیں ؟

Wed, 12/07/2022 - 08:33

جن اور بلی خلقت کے لحاظ سے دو الگ الگ مخلوق ہیں ، جن ایک ایسی مخلوق ہے جس کے عقل و شعور ہے اور اس پر دوش پر ذمہ داریاں ہیں مگر بلی حقیقت میں دیگر گھریلو و پالتو اور جنگلی و وحشی جانوروں کے مانند ایک جانور ہے جس کے دوش پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے ، اس تعریف کے مطابق جن اور بلی دونوں ہی الگ الگ مخلوق ہیں ، قران کریم نے جن کو ایک نامرئی موجود کے عنوان سے پیش کیا ہے مگر بعض اوقات مختلف شکل میں ظاھر ہوسکتے ہیں کہ ان میں سے ایک بلی کی شکل ہے یعنی ممکن ہے کہ جن کالی بلی یا دیگر شکل میں ظاھر ہوجائے  ۔

لہذا اگر مراد یہ لیا جائے کہ جن کالی بلی کی شکل میں ظاھر ہوسکتا ہے یا نہیں ؟ تو جی ہاں ! یہ ممکن ہے کہ بعض کالی بلیاں ، جن ہوں جو بلی کی شکل و صورت میں ظاھر ہوئے ہیں ، قران کریم نے بھی حضرت سليمان عليہ السلام کی داستان میں جناتوں کے مختلف شکل میں ظاھر ہونے اور ان سے مختلف کام لینے کی جانب اشارہ کیا ہے ۔

مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : جنات کی تین قسمیں ہیں :

۱: وہ جنات جن کے بال و پر ہیں اور وہ مستقل بادل اور ہوا کے ساتھ پرواز کرتے ہیں ۔

۲: حیوانات کی صورت بن جاتے ہیں جیسے سانپ ، بچھو ، کتا ، بلی وغیرہ ۔

۳: جو شرعی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہیں یہ وہ جنات ہیں جو خالی اور امن مقامات پر زندگی بسر کرتے ہیں اور مجالس و محافل میں شرکت کرتے ہیں ۔ (۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: مجلسی، محمد باقر، بحارالأنوار، ج 60، ص 114 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 22