حضرت فاطمہ زهرا سلام اللہ علیھا کی اخری دعا کیا تھی ؟

Wed, 12/07/2022 - 07:55

بہت ہی خاص ایام ہیں ، تاریخ میں یہ ایام بی بی دوعالم معصومہ کونین ، زہراء مرضیہ ، حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی شھادت سے منسوب ہیں ، بعض مورخین نے ۱۳ جمادی الاول تو بعض دیگر نے اپ کی شھادت ۳ جمادی الثانیہ کو تحریر کیا ہے ، البتہ تاریخ میں اختلاف کے با وجود انہیں اس بات پر اتفاق ہے کہ اپ فطری موت سے اس دنیا نہیں اٹھیں بلکہ اپ نے جام شھادت نوش فرمایا ہے ۔

کتاب دلائل الامامۃ میں چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ اپ سلام اللہ علیھا پہلو شکستگی اور پیٹ میں جناب محسن کی شھادت کی وجہ سے اس دنیا سے گئیں اور درجہ شھادت پر فائز ہوئیں ۔

اپ سلام اللہ علیھا ایک ایسی بی بی ہیں جو مرسل اعظم ، حبیب کبریا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کی حدیث کے تحت ام ابیھا ، اپنے باپ کی ماں ہے اور اپ کی لخت جگر اور آغوش کی پروردہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا زینُ اَب ؛ باپ کی زینت ہیں ۔

اسماء بنت عمیس فرماتی ہیں کہ ہم حضرت فاطمہ زهرا سلام اللہ علیھا کی زندگی کے اخری لمحات کے وقت اپ کے پاس موجود تھے ، بی بی دو عالم نے غسل کیا ، اپنے کپڑے بدلے اور گھر کے حجرے میں اپنے خدا کی عبادت اور اس سے راز و نیاز میں مصروف ہوگئیں ، میں بی بی کے قریب گئی تاکہ اپ کی دعا اور مناجات سے اگاہی حاصل کرسکوں کہ اپ کیا پڑھ رہی ہیں ، میں دیکھا کہ حضرت قبلہ رخ بیٹھی ہیں اور اپنے ہاتھوں کو اسمان کی سمت بلند کر کے مکمل خلوص کے ساتھ مناجات پڑھ رہی ہیں اور یہ فرما رہی ہیں: إِلَهِی وَ سَیِّدِی اَسْئَلُکَ بِالَّذینَ اصْطَفَیْتَهُمْ وَ بِبُکاءِ وَلَدَیَّ فی مُفارِقَتی اَنْ تَغْفِرَ لِعُصاةِ شیعَتی وَ شِیعَةِ ذُرِّیَتِی ؛ پروردگارا ! اے میرے مولا و اقا ! تجھے منتخب انسانوں کا واسطہ اور میرے فراق میں میرے دونوں بچوں [حسن و حسین علیھم السلام] کے رونے و گریے اور نالہ و فریاد کا واسطہ ، میرے شیعوں اور میرے بچوں کی اطاعت کرنے والوں کی گناہیں بخش دے ۔ (۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: ابن عر‌بی، محمد بن علی ، کوکب الدّریّ ، ج 1 ، ص 254 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 87