کیا شادی کیلئے فقط دعا کار ساز ہے ؟

Mon, 12/05/2022 - 10:21

میں ۲۱ سالہ لڑکی ہوں ، ہمیشہ میرا دل کرتا تھا کہ جلد شادی کرلوں ، ۱۸ سال کی عمر سے شادی کیلئے دعا کرنا شروع کیا اور ائمہ طاہرین علیھم السلام کو وسیلہ اور واسطہ قرار دیا ، خدا سے درخواست کہ مجھے ایک اچھا اور میرے ملحوظ نظر شوہر نصیب ہو مگر جس قدر بھی دعا کیا دعا کارگر نہ ہوئی یہاں تک میری عمر ۲۱ سال کی ہوگئی ، ۲۱ سال کی عمر میں میں نے جیسے لڑکے کے لئے خدا سے دعا کی تھی وہ میری زندگی کا حصہ بننے کے لئے ایا مگر میں نے اپنا رشتہ قائم کرنے سے پہلے استخارہ دیکھا ، استخارہ بھی بہت اچھا ایا پھر بھی ہم نے خدا کی بارگاہ میں دعا کی کہ خدایا ! اگر رشتہ اچھا نہیں ہے یا وہ نہیں جو میرے مد نظرہے تو ، تُو یہ رشتہ شروع نہ ہونے دے یا مجھے کوئی نشانی دے دے تاکہ میں دور ہوجاوں، مگر استخارہ اچھا ایا تھا ، وہ لڑکا روز بروز مجھ سے قریب ہوتا چلا گیا ، ساری چیزی اچھی ہی لگ رہی تھیں ، میں نے خدا پر بھروسہ کر رکھا تھا ، ہر پَل اس کا شکر ادا کرتی تھی کہ اس نے میری دعا کو قبول کیا میری حاجت پوری کی ، اس رابطہ اور تعلقات کے چار ماہ گذر گئے کہ ناگہاں سب کچھ ختم ہوگیا ، بہت تکلیف ہوئی ، حیران و پریشان ہوئی ، افسردہ اور اداس ہوگئی ، خود کو غلط ٹھہراتی رہی یہاں تک کہ اس لڑکے سے بات کرنے کا ارادہ کیا اور گفتگو کی تو معلوم ہوا کہ وہ ایسا نہیں ہے جیسا ہم سوچ اور سمجھ رہے تھے اور میری دلی خواہش تھی ، حقیقت یہ ہے کہ ہم بھی اس کے ساتھ زندگی نہیں بسر کرسکتے تھے ، اسی بنیاد پر اٹھ کھڑے ہوئے اور اس سے خدا حافظی کرلی ، مگر اس بیچ میں نے خدا سے بہت گلا کیا کہ میں نے تو ابتداء ہی میں تجھ سے مدد مانگی تھی کہ اگر یہ رشتہ اچھا نہیں ہے تو رشتہ قائم نہ ہونے دے مگر پتا نہیں ایسا کیوں ہوا ؟

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 32