آیت‌ الله سید حسن مدرس کے مختصر حالات زندگی (۱)

Thu, 12/01/2022 - 09:51

 سرزمین ایران کے عظیم المرتبت شیعہ عالم دین اور مجاھد فی سبیل اللہ شھید آیت ‌الله سید حسن مدرس قرن چہارم ہجری میں موضع سرابہ صوبہ اصفھان میں پیدا ہوئے ، اپ کے والد گرامی سید اسماعیل علاقہ کی مشھور شخصیت تھے ، اپ ۶ سال کی عمر میں اپنے والد کے ساتھ شھر اصفھان کے معروف شھر قمشہ چلے گئے اور اپ نے اپنے جد میر عبد الباقی سے تعلیم کا سلسلہ شروع کیا ، میر عبدالباقی کے انتقال کے بعد تعلیم مکمل کرنے کی غرض سے اپ صوبہ اصفھان روانہ ہوگئے ۔

ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد میرزا جہانگیر‌ خان قشقایی سے معقولات کی تعلیم حاصل کی اور پھر شیخ مرتضی ریزی و آقا سید محمد باقر درچہ ای سے علم فقہ و اصول کہ جو علم اجتھاد کے بنیادی علوم میں سے ہیں، پڑھا اور سن 1311 قمری ہجری میں نجف اشرف کا رخ کیا اور وہاں مدرسہ صدر میں قیام فرمایا ۔

آیت‌ الله سید حسن مدرس اپنی تعلیم کے دوران جمعرات اور جمعہ کو مزدوری کیا کرتے تھے اور اس کے وسیلہ پورے ھفتہ کا خرچ اٹھاتے تھے ، اپ نے سات سال تک آخوند خراسانی و سید محمد کاظم طباطبائی یزدی کے وجود سے بخوبی استفادہ کیا اور درجہ اجتھاد پر فائز ہوگئے ، اپ سن 1324 قمری میں ۳۷ سال کی عمر میں اھواز اور بخیاری کے راستہ شھر اصفھان واپس لوٹے اور اصفھان میں ٹوٹے پھوٹے مکان میں سکونت اختیار کی ۔

آیت‌ الله سید حسن مدرس بہت ہی مختصر سے مدت میں اصفھان میں مشھور ہوگئے اور اپ کی شھرت کا اہم ترین اور بزرگترین سبب اپ کی سادہ زیستی ، گفتگو میں شفافیت اور شھر اصفھان کے ان با اثر اور سرمایہ داروں کے ساتھ ناقابل مصالحت مقابلہ تھا کہ جو ہر چیز پر اپنے منافع اور فائدہ کو مقدم رکھتے تھے ۔

جاری ہے ۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

https://www.onlineword.ir/download/4626

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
13 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 85