عالمہ غیر معلمہ

Wed, 11/30/2022 - 06:56

امام چھارم حضرت علی ابن الحسین السجاد علیہ السلام نے فرمایا : اَنتِ بِحَمداللّهِ عَالِمَةٌ غَیر مُعَلّمَةٍ وَ فَهَمةٌ غَیر مُفَهَمّةٍ ۔

اپ وہ عالمہ ہیں جس نے مخزن وحی سے علم حاصل کیا ، اپکو کسی غیر نے تعلیم نہیں دیا ، اپ عالمہ غیر معلمہ ہیں ۔

مختصر تشریح:

اہل بیت رسول اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بیت اطھر علم کا مرکز رہا ، اس ڈیوڑھی سے ھزاروں لوگ سیراب ہوتے رہے اور اپنی علم کی تشنگی بجھاتے رہے ، جس شخص پر اہلبیت اطھار علیھم السلام کا کرم ہوگیا وہ علم و فہم کی دولت سے مالا مال ہوگیا ، تو پھر وہ کیسے علم کی دولت سے فیضیاب نہ ہو جس کے دہن میں شیر مادر کے ہر قطرہ کے ساتھ علم کے ہزاروں نکتے منتقل ہوئے ہوں ، جس کی ہر لوری کے ساتھ علم کے سیکڑوں باب کھولے گئے ہوں ، جس کی اغوش وہ اغوش ہے جس کے سلسلہ میں مرسل حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: انا مدینہ العلم و علی و بابھا ؛ میں شھر علم اور علی (ع) اس کے دروازہ ہیں ۔ جس کے مرقد اور روضہ کی جالی پکڑ اج بھی تشنگان علم و معرفت علم کی بھیک مانگتے ہیں اور اپنی الجھی ہوئی علم کی گتھیاں سلجھاتے ہیں ۔

جی ہاں ، یقینا کہاں ایسی منزلت کسی کی جیسی منزلت اور مقام حضرت زینب سلام اللہ علیھا کا ہے ، دودھ اس نے پلایا جو محدثہ و بتول ہے ، گود اس نے کھلائی جو شھر علم و صاحب حوض کوثر ہے اور لوریاں اس نے دیں جو جنت کے جوانوں کے سردار ، دین محمدی (ص) کے پرچم دار اور انبیاء الھی کے ورثہ دار ہیں ۔

جب شخصیت ایسی ہوتی ہے تب کہیں جاکر امام وقت کے مورد تائید قرار پاتی ہے کہ امام سجاد علیہ السلام نے اپ کے سلسلہ میں فرمایا : اَنتِ بِحَمدُاللّهِ عَالِمَةٌ غَیر مُعَلّمَةٍ وَ فَهَمةٌ غَیر مُفَهَمّةٍ ۔ [اے پھوپھی] اپ وہ عالمہ ہیں جس نے مخزن وحی سے علم حاصل کیا ، اپکو کسی غیر نے تعلیم نہیں دیا ، اپ عالمہ غیر معلمہ ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

طبرسی ، الاحتجاج، ج 2، ص 305 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 64