بیوی کے حقوق

Wed, 11/23/2022 - 10:20

امام سجاد عليہ‌ السلام نے فرمایا: حَقُّ رَعيَّتِكَ بِمِلْكِ النِّـكاحِ فَاَنْ تَعْلَمَ اَنَّ اللّه‌َ جَعَلَها سَكَنا وَ مُسْتَراحا وَ اُ نْسا وَ واقيَةً وَ كَذلِكَ كُلُّ واحِدٍ مِنْكُما يَجِبُ اَنْ يَحْمَدَ اللّه‌َ عَلى صاحِبِهِ وَ يَعْلَمَ اَنَّ ذلِكَ نِعْمَةٌ مِنْهُ عَلَيْهِ وَ وَجَبَ اَنْ يُحْسِنَ صُحْبَةَ نِعْمَةِ اللّه‌ِ وَ يُكْرِمَها وَ يَرْفَقَ بِها وَ اِنْ كانَ حَقُّكَعَلَيْها اَغْلَظَ وَ طاعَتُكَ بِها اَ لْزَمَ فيما اَحْبَبْتَ وَ كَرِهْتَ ما لَمْ تَـكُنْ مَعْصيَةً فَاِنَّ لَها حَقَّالرَّحْمَةِ وَ الْمُؤانَسَةِ وَ مَوْضِعَ السُّكونِ اِلَيْها قَضاءَ اللَّذَّةِ الَّتى لابُدَّ مِنْ قَضائِها وَ ذلِكَ عَظيمٌ وَ لا قُوَّةَ اِلاّ بِاللّه‌ِ؛

عورت کا حق یہ ہے کہ جانو کہ خداوند متعال نے اسے تمھارے چین و سکون کا سبب ، ہمدم اور تمھارا محافظ قرار دیا ہے ، نیز تم میں سے ہر ایک ( میاں اور بیوی) پر واجب و لازم ہے کہ مصاحب (اپنے ساتھی) کی تعریف کرو اور اگاہ رہو کہ خداوند متعال نے تمہیں نعمتیں عطا کی ہیں لہذا خدا کی نعمتوں کے ساتھ مناسب برتاو کرو ، اس کا احترام کرو ، اس کے ساتھ مناسب رابطہ رکھو اگر چہ تمھارا حق ، بیوی پر زیادہ ہے کہ وہ ہر اس چیز میں جسے تم پسند کرتے ہو یا نہیں کرتے ہو جہاں تک گناہ نہ ہو ، تمھاری پیروی اور اطاعت کرے ، اس کے باوجود یہ اس کا (بیوی) حق ہے کہ تم سے مہربانی اور محبت کا احساس کرے اور دیکھے ، وہ تمھاری ہمدم رہے اور تمھاری خواہشات کی تکمیل کا وسیلہ رہے کہ جو بہت بڑا اور عظیم حق ہے کہ خدا کے سوا کوئی قدرتمند اور توانا نہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

ابن شُعبه حَرّانی ، تحف العقول ، ص ۲۶۱ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 42