نماز میں سکون و اطمینان کی رعایت

Sun, 11/20/2022 - 09:59

سوال : نماز میں حمد و سورہ اور دیگر ذکر پڑھتے وقت کس حد تک سکون و اطمینان کی رعایت واجب ہے ؟

جواب: نماز پڑھتے وقت نمازی کے بدن میں اس طرح کی حرکتیں نہ ہوں جس سے وہ حالت نماز سے خارج ہوجائے نیز واجب ذکر کہتے وقت یعنی حمد ، سورہ ، تشھد ، ذکر سجدہ ، رکوع اور دیگر واجب ذکر کہتے وقت بدن میں حرکت نہیں ہونا چاہئے کہ عمدا ( جان بوجھ کر) حرکت پیدا کرنے کی صورت میں نماز باطل ہے اور اگر سھوا حرکت انجام پائے تو بدن میں سکون و اطمینان حاصل ہونے کے بعد جس مقدار میں ذکر کو حرکت کی حالت میں کہا ہے اس کا اعادہ کرے یعنی دوبارہ پڑھے البتہ ہاتھوں اور انگلیوں کی مختصر حرکات میں اشکال نہیں ہے اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ ان حرکات کو بھی انجام نہ دے ۔

نیز "بحول الله و قوته اقوم و اقعد" کے علاوہ کہ جو اٹھتے (قیام) وقت کہا جاتا ہے مستحب ذکر کہتے وقت بھی احتیاط واجب کی بنیاد پر بدن میں سکون و اطمینان کی رعایت ضروری ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

استفتائات رہبر معظم انقلاب حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
14 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 29