عورت کا احترام اسلام کی نگاہ میں (۲)

Sat, 12/03/2022 - 09:55

گذشتہ سے پیوستہ

ہم اس بات کی اہمیت اور حسن کی جانب اس وقت متوجہ ہوں گے جب ان ایات کے شان نزول کو جان لیں گے ، یہ ایات جو خواتین کے احترام کی تاکید کرتی ہیں اس وقت نازل ہوئیں جب عرب معاشرہ میں عورت ذلت و حقارت کا شکار تھی ، باپ بڑی ہی بے رحمی کے ساتھ اپنی جگر کے ٹکڑے کو منوں مٹی میں دفن کردیا کرتے تھے ، خداوند متعال نے قران میں اس زمانے کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : «وَ إِذا بُشِّرَ أَحَدُهُمْ بِالْأُنْثی‏ ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًّا وَ هُوَ کَظیمٌ ۔ (۱) و هرگاه به یکی از آن‌ها بشارت دهند که دختری نصیب تو شده، صورتش [از فرط ناراحتی] سیاه می‌شود و به شدت خشمگین می‌گردد»

اور افسوس یہ حالات فقط عرب کی سرزمین کے نہیں تھے بلکہ دیگر سرزمین از جملہ ایران میں بھی خواتین کے سلسلہ میں بھی یہی تحقیر امیز نظریات تھے ، وہ عورتوں کو ایک ایسا موجود سمجھتے تھے جو معاشرہ کو نابود کرسکتی ہے اور مٹا سکتی ہے ۔ (۲) ان حالات میں امیرالمومنین علی ابن طالب علیہ السلام نے فرمایا : «فَإِنَّ الْمَرْأَةَ رَیْحَانَةٌ وَ لَیْسَتْ بِقَهْرَمَانَةٍ ؛ عورت پھولوں کی خوشبو کے مانند ہے جنگجو نہیں ہے ۔ (۳)

البتہ اس جگہ ہمیں اس بات کو فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ معاشرہ اور سماج میں عورت کے مقام کے دفاع کا مطلب نسلوں کی طھارت کا تحفظ اور گھرانے کی بنیادوں کو محکم اور استوار کرنا ہے جبکہ اس کے برخلاف عورت کی تحقیر و توہین ، اس کے حق میں ظلم و زیادتی گھرانے کی نابودی کا باعث ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قران کریم ، سورہ نحل ، ایت ۵۷ ۔

۲: فرنبغ دادگی، بندهش، ترجمه مهرداد بهار ، بخش نهم ۔

۳: سید رضی ، نهج البلاغۃ ، خطوط ۳۱ ۔  

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 70